آج جو کچھ فلسطینیوں کیساتھ ہو رہا ہے، ہزاروں بچوں کو اندھا دھند بمباری سے قتل کر دیا گیا

0
391

اُس کے بعد عمران خان کی دور اندیشی ایک دفعہ پھر ٹھیک ثابت ہوئ اور باجوہ جیسے کوتاہ نظر اور نالائق جو اسرائیل کو تسلیم کرانے کی لا نبگ کر رہے تھے، غلط ثابت ہوۓ عمران خان کی دور اندیشی ایک لیڈر کے طور پر حیرت انگیز ہے، پڑھتے جائیں اور سر دھنتے جائیں: ساری دنیا کہہ رہی تھی کہ پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے اور وہ کہتا رہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں گے اور جیت کے لے آیا ساری دنیا کے ماہرین نے کہا کہ کینسر ہاسپیٹل خیراتی ہسپتال نہیں بن سکتا، شوکت کینسر ہاسپیٹل بن گیا اور دنیا میں نام کمایا پاکستان کی امریکی جنگیں لڑنے کی مخالفت پچھلے 25 سال سے کر رہا ہے اور پھر امریکہ اور ہمارے فوجی ڈکٹیٹرز 40 سال کے بعد غلط ثابت ہوۓ، آج افغانستان سوویت یونین اور امریکہ کو بھگا کر ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے، پاکستان امریکہ کی کراۓ کی فوج بن کر بھی تباہی کے دہانے پر ہے افغانوں پر امریکی ڈرون حملوں کی مخالفت کرنیوالا واحد لیڈر اور بلاآخر امریکہ کو ڈرون بند کرکے بھاگنا پڑا، پیپلز پارٹی کی حکومت ڈرون حملوں میں وکی لیکس میں ذمہ دار ٹہرائ گئی مشرف کی ڈٹ کے مخالفت کرنیوالا واحد لیڈر جو پاکستان میں کھڑا ہو کے مشرف کے ظلم بھی سہتا رہا لیکن بھرپور مخالفت کی، یاد رہے کہ بینظیر اور نواز شریف دونوں مشرف کے دور میں ملک سے بھاگے ہوۓ تھے، اور NRO کے بعد آۓ کورونا پر واحد دنیا کا لیڈر جسنے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا کامیاب تجربہ کرکے پوری دنیا میں کورونا کو ہینڈل کرنیوالے بہترین چند ممالک میں شمار کروایا، بھارت کو وارننگ دی، حملہ مت کرنا ورنہ جواب آۓ گا، بھارت نے حملہ کیا اور پہلی دفعہ بھارت کو جواب ملا افغان طالبان کیطرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور پاکستان میں دہشت گردی بیس سال بعد بند ہو گئی، جو اب حکومت کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے دہشت گردی دوبارہ شروع ہوگئی ایران اور روس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا، چین کو امریکہ پر فوقیت دی، آنے والے وقت میں چین اور روس دنیا کو rule کریں گے اور ہم پشیمان ہوں گے، افغانستان اور ایران سرخرو ہوں گے یو این میں میں مودی، آر ایس ایس کو ننگا کیا، روھینگیا مسلمانوں، کشمیریوں اور فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائ کہا کہ میں باہر آکے زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا، آج عمران خان کی مقبولیت کا طوطی بول رہا ہے، اسکی مقبولیت ختم کرنے کیلئے پورا ملک داؤ پر لگا دیا لیکن عمران خان کا ووٹ کم نہیں ہوا بلکہ بڑھ گیا کہا کہ رجیم چینج آپریشن مت کرو، ملک تباہ ہو جاۓ گا، اور آج تباہ حال ملک موجود ہے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جی یو آئ ف اور تمام چور اسکے خلاف اکٹھے ہو جائیں گے، آج پاکستان کے تمام چور عمران خان کیخلاف اکھٹے ہیں اسی لئے کہتا ہوں کہ یہ ولی ہے، جو دیکھتا اور کہتا ہے، دنیا بیس سال بعد دیکھتی ہے چوروں سے بھرے ملک میں ایک ولی سچ اور حق گوئ کا پودا لگا گیا ہے، اور یہ پودا پچاس سال تک قائم رہے گا