آنکھیں کھولو

0
357

پچھلے 18 ماہ میں پاکستان کیسے تباہ ہوا؟ کیا آپ جانتے ہیں؟ بنگلہ دیش کی سالانہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 45 ارب ڈالر ہے جو پاکستان کے زر مبادلہ سے 3 گنا زیادہ ہے اور پاکستان کی سالانہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس سے بھی چار گنا زیادہ ہے یہ وہ بنگلہ دیش ہے جہاں کاٹن کا ایک پودا بھی نہیں اُگتا یہ وہ بنگلہ دیش ہے جو پہلے مشرقی پاکستان کہلاتا تھا اور 1971 کے الیکشن کے نتائج کے برعکس جنرل یحی خان نے اقتدار مجیب الرحمان کو سونپنے کی بجاۓ بھٹو کو سونپ دیا یہ وہ بنگلہ دیش ہے جہاں پاکستان کی فوج نے 90,000 فوجی اور سویلین کیساتھ ہتھیار ڈال دئیے یہ وہ بنگلہ دیش ہے جس کے کرنسی نوٹ پر مجیب الرحمان کی تصویر ہے جسے جنرل یحی خان نے غدار قرار دیکر جیل میں ڈال دیا یہ وہ بنگلہ دیش ہے جو پاکستان کا غریب ترین حصہ تھا یہ وہ بنگلہ دیش ہے جہاں پی ایم اے کے تربیت یافتہ آخری بنگالی جنرل ضیا الرحمان کی ڈکٹیٹر حکومت کا خاتمہ ہوا تو ملک ترقی کرنے لگا یہ وہ بنگلہ دیش ہے جہاں پچھلے بیس سال سے فوج کو بیرکوں تک محدود کر دیا گیا اور انکی سیاست اور کاروبار میں شمولیت پر پابندی لگا دی گئی یہ وہ بنگلہ دیش ہے جو آزاد ہونے کے بعد 52 سال سے اپنے کسی ہمساۓ سے نہیں لڑا یہ وہ بنگلہ دیش ہے، جہاں جنرل نیازی نے بنگالیوں کی نسل بدلنے کی دھمکی دی تھی(جنرل مٹھا کی کتاب کے مطابق) نوٹ: پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا کاٹن پیدا کرنے والا ملک ہے اور پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس عمران خان حکومت کے آخری سال میں 28% اضافے سے 18 بلین ڈالر تھیں اور رجیم چینج آپریشن کے ایک سال میں 18% کمی کیساتھ 12 بلین ڈالر پر آ چکی ہیں