اس ٹوئیٹ میں کوئ ہیجان نہیں، کوئ الزام نہیں، کوئ افرتفری نہیں، بس سوالات ہیں

0
399

عوام کے ٹیکس کے پیسے پر 150 ارب خرچ کرکے پاک افغان سرحد پر باڑ لگائ گئی،ڈھائ ہزار کلومیٹر بارڈر پر ہر تین کلومیڑ پر ملٹری ٹاور بناۓ گئے،1000 چیک پوسٹ بنائی گئیں، 1200 ملٹری ٹاور بناۓ گئے؟ 800 ڈرون خریدے گئے، ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرا لگاۓ گئے، 11-13 فٹ ڈبل باڑ لگائی گئی، اس باڑ کا مقصد سمگلنگ، دہشت گردی، غیر قانونی آمدورفت روکنا تھا لیکن آج کہا یہ جا رہا ہے کہ افغانستان سے سمگلنگ اور دہشت گردی ہو رہی ہے؟ کیا اربوں روپے کی لگائ گئی باڑ کا کوئ فائدہ ہوا؟ کیا اسکا احتساب ہو سکتا ہے؟ 150 ارب روپے کا ٹھیکہ کس کو دیا گیا؟ کیا یہ پراجیکٹ ناکام ہو گیا؟ اگر ناکام ہو گیا تو اسکی ناکامی کی وجوہات کیا ہیں؟ کیا قوم کا 150 ارب ضائع کرنے کا احتساب ہونا چاہیے؟ یہ سوال سوشل میڈیا پر تو ہو سکتا ہے لیکن کیا کوئ میڈیا چینل یہ سوال کر سکتا ہے؟ اسی لیے سوشل میڈیا سے نفرت ہے، اس ٹوئیٹ میں کوئ ہیجان نہیں، کوئ الزام نہیں، کوئ افرتفری نہیں، بس سوالات ہیں
Source of information:Wikipedia , local and international media