ایک اور گمشدگی کیس؟ عمر ڈار کو گمشدہ ہوۓ آج نواں روز ہو گیا

0
537

دنیا کی بدترین رینکنگ پر موجود عدلیہ کے محترم چیف جسٹس سے سوال ہے کہ گمشدہ شخص کیسے عدالت میں حاضر ہو کر اپنی گمشدگی رپورٹ کرے؟ گمشدگی میں ارشد شریف کیطرح قتل بھی کیا جاتا ہے، عمران ریاض کیطرح 6 ماہ بعد 20 کلو وزن کم اور زبان میں لکنت بھی ہوتی ہے، زور زبردستی سے پریس کانفرنس بھی ہوتی ہے، گمشدہ کی فیملی کو خاموش رہنے کیلئے دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں، منصف کی کرسی بڑی آرام دہ ہوتی ہے لیکن گمشدگی کے دن تکلیف دہ اور راتیں بڑی عذاب ہوتی ہیں، کاش ججوں کی ٹریننگ میں انکی ایک ماہ کی گمشدگی بھی شامل ہو تاکہ وہ گمشدگی کی تکلیف کا اندازہ کر سکیں کیا آپ جمشید دستی کی بیوی کیساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس لیں گے؟ کیا عمر ڈار کی نو دن کی گمشدگی کا نوٹس لیں گے؟ یہ بھی بتائیں کمشدہ اور جسکی عزت لٹ جاۓ، اُسکے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے