خدا ہی حافظ بندیال صاحب

0
399

خدا ہی حافظ بندیال صاحب

آج پاکستان کے کروڑوں لوگ صرف آپ کے 9 اپریل 2022 کی رات کو عدالت کھولنے اور اُس رات کے فیصلے کیوجہ سے دکھ، تکلیف، فاقوں، خودکشیوں، بیروزگاری اور بے سکونی سے دوچار ہیں، کیا کروڑوں لوگوں کی زندگیاں برباد کرنے کے بعد آپ کو سکون ملے گا؟ آج یہ ملک تباہ ہو گیا، صرف اسلئے کہ ایک جج امریکی احکامات کے سائفر کے آگے کھڑا نا ہو سکا

آپکے 14 مئی کو الیکشن کروانے کے آئینی فیصلے کی دھجیاں اُڑا دی گئیں لیکن آپ خاموش رہے، آئین توڑنے والے کی سزا موت ہے، لیکن آپ تو آئین توڑنے والے کو ڈانٹ بھی نا سکے، آپ کے دور میں ایک مجرم لندن علاج کیلئے 3 ماہ کیلئے گیا اور چار سال تک واپس نا آیا، آپ تو اسپر استفسار بھی نا کرسکے، سو موٹو تو دور کی بات ہے؟ آپ کے دور میں اسلام آباد ہائ کورٹ سے دن دیہاڑے اس ملک کے مقبول ترین اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے چیرمین اور سابق وزیراعظم کو اغوا کیا گیا جس کے نتیجے میں ملک انار کی کیطرف چلا گیا، لیکن آپ صرف حال چال پوچھنے تک محدود رہے، آپ کے دور میں ارشد شریف قتل ہوا، عمران ریاض 6 ماہ سے اغوا ہے، پی ٹی آئ کے ہزارواں کارکن انصاف سے محروم ضمانت تک نہیں لے سکتے، آپ کے دور میں لوگوں کو گھروں سے آدھی رات کو گھس کے اغوا کیا گیا، آپ کے دور میں پاکستان کے طویل ترین مدت کیلئے نگران وزیراعلی کو حکومت کرنے کی اجازت ملی، آپ کے دور میں توشہ خانے اور سائفر جیسے بوگس کیسز کی بنا پر ملک کو ہیجان میں مبتلا کیا گیا، آپ کے دور میں عدالتیں اٹک جیل میں منتقل ہو گئیں، آپ کے دور میں غیر آئینی ملٹری کورٹس لگ گئیں،آپکے دور میں الیکشن دفن ہو گئے، آئین دفن ہو گیا

آخری دن نیب ترامیم کا بل مسترد کرنا گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کے برابر ہے جو شاید عوام کو تسلی کے طور پر کسی بڑے گیم پلان کے حصہ کے طور پر دیا گیا

آپ غالبا پاکستان کی تاریخ کے بدترین دور انصاف کے چیف منصفوں کی فہرست میں ٹاپ پر نظر آئیں گے، تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی

احمد جواد