سال 2024 کی خلائ پشین گوئ – اہم ترین اور خطرناک ترین

0
425

یہ ستاروں، سیاروں، خلائی مخلوق، زمینی حقائق اور چڑیوں کا علم ہے جس کی بنا پر یہ پشین گوئ کر رہا ہوں ایک بہت ہی طاقتور شخص کو الیکشن میں اپنی موت نظر آ رہی ہے، اسنے فیصلہ کیا ہے کہ یا تو الیکشن پی ٹی آئ کے بغیر ہوں گے ورنہ نہیں ہوں گے پی ٹی آئ کے بغیر الیکشن کا منظر نامہ حاضر ہے بڑے پیمانے پر کاغذات نامزدگی چھننے، اُمیدواروں اور تجویز کنندوں کے اغوا کے بعد اگلے مرحلے میں پی ٹی آئ کے پولنگ ایجنٹس کو اغوا کیا جاۓ گا، وہ پولنگ سٹیشن پر پہنچ نہیں سکیں گے، ووٹرز کو پولنگ سٹیشن پر روکا جاۓ گا کیونکہ 90% ووٹر پی ٹی آئ کا ہے، اسلئے بس خوف و ہراس پیدا کیا جاۓ کہ ووٹر گھروں سے نا نکلے، ہزاروں ووٹرز کو پکڑ پکڑ کے اُٹھایا جاۓ گا، دو چار دھماکے اور فائرنگ بھی کی جاۓ گی، اُنکی فوٹیج ٹی وی چینلز پر چلائ جاۓ گی، پولنگ سٹیشن کو ویران کرنے کا پروگرام ہے اور پھر مرضی کی کاؤنٹنگ کی جاۓ گی، ایسا نتیجہ انجینیر کیا جاۓ گا جس سے ایک غیر آئینی اور غیر قانونی حکومت لائ جاۓ گی جو اپنا اخلاقی جواز حکومت میں آنے سے پہلے کھو دے گی، اس حکومت کی ڈور اُسی طاقتور شخص کے پاس ہوگی، عدالتوں میں کیس چلیں گے، غیر آئینی حکومت رینگیں گی اور طاقتور شخص کی طاقت کی محتاج رہے گی، اسی میں بھارت اور امریکہ کی رضامندی شامل ہے، ایک مضبوط اورمستحکم پاکستان کے چین، ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ تعلقات قدرتی اور یقینی ہیں، جو بھارت، امریکہ، یورپ اور اسرائیل کو قبول نہیں، اسلئے پاکستان میں ایسا استحکام نہیں آنے دیا جاۓ گا، اس کے برعکس ایسی حکومت ہو گی جو زرداری، سنجرانی، کاکڑ، شریف، فضلو، نقوی جیسوں پر چلے گی، عوام کو کچھ لالی پاپ دیے جائیں گے، اس پروگرام کا سکرپٹ رائٹر اجیت دیول ہے، عملدرآمد امریکہ بہادر کرواۓ گا اور ایجنٹس کی کمی نہیں جنکے اثاثے امریکہ، برطانیہ اور یورپ میں ہیں اور وہ مرنے تک انہی قوتوں کے وفادار رہیں گے یہ پیشین گوئ سنبھال کر رکھ لیں، یہ پشین گوئ صرف اُس صورت میں غلط ثابت ہو سکتی ہے کہ چار پانچ کروڑ عوام پولنگ سٹیشنز پر سر پر کفن باندھ کر ڈیرے ڈال لیں، معجزوں اور دعاؤں کا دور ختم ہو چکا، 1971 کے برعکس اس دفعہ عوام کو مدد نا بھارت سے ملے گی، نا امریکہ سے، نا برطانیہ سے، نا یورپ سے اور نا بین الاقوامی میڈیا اور الیکشن مانٹرنگ اداروں سے، دنیا خاموشی سے سب کچھ دیکھے گی اور خاموش رہے گی، چین، افغانستان، ایران، اور روس فی الحال اس پوزیشن میں نہیں کہ پاکستانی عوام کی مدد کر سکیں، بس عوام اور انکا خدا، لیکن خدا انکی مدد کرتا ہے، جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں چین/روس اور امریکہ/یورپ/بھارت کے درمیان عالمی اور علاقائ بالادستی کی جنگ کا میدان پاکستان میں سج چکا ہے، عمران خان اب امریکہ/یورپ/بھارت/اسرائیل کے پلان کی آخری رکاوٹ ہے اور وہ فیصلہ کر چکے کہ اس رکاوٹ کو ہٹانا ہے ہر صورت میں اور ہاں سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن ہو گا جلد ہی، لوگ اُٹھاۓ جائیں گے، اغوا ہوں گے، سوفٹ وئیر اپڈیٹ کیے جائیں گے، سوشل میڈیا پر چند ہفتوں کیلئے پابندی لگائ جاۓ گی، عوام کو وی پی این کی تیاری کرنی ہوگی، انٹرنیٹ سلو ہو جاۓ گا، ٹوئٹر ، فیس بک اور یو ٹیوب بند ہوں گے چند ماہ کیلئے جبتک کہ ایک puppet حکومت حلف نہیں اٹھا لیتی اور ایک ماہ میں کابینہ اور اہم فیصلے نہیں ہو جاتے، ٹوئٹر، فیس بک اور یو ٹیوب کی انتظامیہ اس سازش کے آلہ کاروں کیساتھ تعاون کریں گے چین اور روس کو اپنا بین لاقوامی سوشل میڈیا لانچ کرنا ہوگا ورنہ وہ امریکہ اور یورپ سے اعصابی جنگ نہیں جیت سکتے پاکستان انکا ہے جو الیکشن انجینئر کرتے ہیں، پاکستانی اسمیں خواہ مخواہ ہیں