سن 1908 اور 2022 – تاریخ اپنے آپ کو دوہرا رہی ہے

0
254

1908 میں بھی ایک رجیم آپریشن ہوا تھا سلطان عبدالحمید کیساتھ، جسکے نتیجے میں سلطنت عثمانیہ اگلے 15 سال میں ٹوٹ گئی، 1908 سے لیکر 1923 تک بیرونی طاقتوں کے ایجنٹ اور سہولت کار حکومت میں رہے اُس وقت کی سپر پاور برطانیہ اور یورپ نے ملکر سلطان عبدالحمید کو اسرائیل کی ریاست قائم کرنے سے انکار کی سزا دی رجیم چینج کی تاریخ 114 سال بعد سن 2022 میں پاکستان میں دوھرائ گئی، اسدفعہ نشانہ عمران خان تھا، جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنا چاہتا تھا، سلطان عبدالحمید اور عمران خان ایک ہی تجربے اور ایک ہی احساس سے گزرے، دونوں کو اسرائیل کی وجہ سے سزا دی گئی، دونوں عالم اسلام کے ہیرو، دونوں کو رجیم چینج آپریشن کے بعد جیل میں ڈالا گیا، دونوں کیخلاف غداروں، چوروں اور سہولت کاروں نے گینگ بنایا بیرونی طاقتوں کی مدد سے پاکستانی قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ عمران خان اور پاکستان کا انجام سلطان عبدالحمید اور سلطنت عثمانیہ جیسا نا ہو قوم الیکشن سے اُمید لگا کے بیٹھی ہے جبکہ اس ملک میں اب نگران، منصف، محافظ، سہولت کار، چور اور بیرونی طاقتیں ملکر وہ سب کچھ کریں گی جو عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں نا آنے دیں یہ جنگ 1908 کے بعد ایک دفعہ پھر ایک صدی کے بعد پاکستانی قوم تک پہنچ چکی ہے، اگر یہ جنگ ہار دی تو تمہارا نام ونشاں مٹ جاۓ گا، سلطان عبدالحمید ہی وہ بادشاہ تھا جسے برصغیر کے مسلمانوں نے ڈونیشن اور مدد بھجی تھیں، سلطان عبدالحمید ہندوستان سے حجاز تک ریلوے لائین کا منصوبہ اُس وقت بنانا چاہتا تھا تاکہ مسلمان حج، عمرہ اور تجارت کر سکیں، یعنی یہ اُس زمانے کا سی پیک تھا، آج کا سی پیک بند ہو چکا ہے، جو ترک قوم نے 1908 میں کھویا وہ بانوے سال بعد اردوگان کے آنے سے بحال ہوا باجوہ جیسے کردار 1908 میں بھی تھے اور آج بھی موجود ہیں ، پی ٹی وی یو ٹیوب پر سلطان عبدالحمید کی زندگی پر ترک سیریل آپ کو کل اور آج کی مماثلت دکھا دے گی