سوشل میڈیا خریدا نہیں جا سکتا

0
261

ن لیگ کا سوشل میڈیا مجھے دیں، مہینے کا پانچ چھ کروڑ روپے دیں، میں تحریک انصاف کو ہرا کر دکھاؤں گا، صحافی حسن ایوب کا چیلنج یہ 5/6 کروڑ کی دہاڑی لگانے والا کوئ مسخرہ ہے، کوئ اس سے پوچھے کہ یہ اتنا آسان تھا تو آصف زرداری اور نواز شریف اپنے اربوں میں سے 5/6 کروڑ لگا کے کب کے پاکستان کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہوتے، ریاستی سوشل میڈیا سیل 5/6 کروڑ تو کیا 5/6 ارب حکومتی خزانے سے لگا کے نفرت کو محبت میں بدل چکے ہوتے میرا چیلنج ہے کہ سوشل میڈیا پر سو ارب بھی لگا دو تو رجیم چینج آپریشن کے کرداروں کےخلاف نفرت اور عمران خان کی محبت ایک چھٹانک بھی کم نہیں ہو گی سوشل میڈیا خریدا نہیں جا سکتا اسلئے کہ 12 کروڑ لوگوں کو دنیا کی کوئ طاقت نہیں خرید سکتی، ہاں چند درجن میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو ہمیشہ خریدا جا سکتا ہے،ہاں وٹس ایپ گروپس سے 500 سے ہزار لائیکس دینے کا دھندہ بھی پیسوں پر چلتا ہے جسکا سب سے زیادہ استعمال پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور ریاستی سوشل میڈیا سیل کرتا ہے، لیکن بس اس سے زیادہ سوشل میڈیا پر خریداری ممکن نہیں لگتا ہے اس مسخرے کی قیمت ابھی تک نہیں لگی تو یہ اپنی بولی لگا رہا ہے