صحافی اور دانشور حضرات متوجہ ہوں – ایک اہم اعلان

0
339

عمران خان وہ طاقتور ترین مقناطیس بن چکا ہے کہ اگر وہ ایک کھمبے کو بھی چیرمین پی ٹی آئ نامزد کر دے تو عوام اُس کھمبے کو ووٹ دے گی، عوام اُس کھمبے کیساتھ کھڑی ہوگی اگر وہ اس دنیا میں نا بھی رہا، اُسکا نظریہ پہلے سے بھی بڑا مقناطیس بن جاۓ گا، شیر افضل مروت ایک کیس سٹڈی ہےمقناطیس کی طاقت کو جانچنے کی ہیپنا ٹیزم ایک منفی حربہ ہے لیکن آسان زبان میں سمجھانے کیلئے بتا رہا ہوں کہ عمران خان اور عوام ہیپناٹیزم کے اعلیٰ ترین لیول پر پہنچ چکے ہیں، جو عمران خان سوچتا ہے، عوام سمجھ جاتی ہے، اور ویسے ہی سوچتی ہے، اُسکا پیغام برقی لہروں کی طرح عمران خان کے دماغ سے عوام کے دل و دماغ میں پہنچ جاتا ہے جنہیں سمجھ نہیں آ رہی، اُنہیں وقت سمجھاۓ گا لیکن بے رحمی سے سمجھاۓ گا، اپنے آپ کو تسلی دینے کیلئے سوشل میڈیا اور نوجوان نسل کو قصور وار ٹھہرانے کی بجاۓ اپنے کرتوتوں پر نظر ڈالو اوار بدلتے وقت کیساتھ نوجوانوں کی قدرتی آگاہی کو سمجھو