عوام کیلئے اطلاع ہے کہ الیکشن کمیشن شارع عام نہیں

0
512

الیکشن ضرور ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر دن رات محنت کرکے امریکی، برطانیوی سفیر سے مشورہ کر چکے ہیں، بس ابھی جرمنی، فرانس، اور چند اہم ممالک کے سفیروں سے بھی مشاورت ہو جاۓ گی تو اس مشاورت کی روشنی میں کچھ نا کچھ ہو جاۓ گا

چونکہ الیکشن میں انجینرنگ کا بہت عمل دخل ہوتا ہے، اسلئے انجینئرز اور انجینرنگ کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے، اسمیں تھوڑا وقت لگتا ہے

چیف الیکشن کمشنر سول سروس کے ستارے ہیں کوئ منشی نہیں کہ ہر ایرے غیرے سے مشورہ کریں، عوام کیلئے اطلاع ہے کہ الیکشن کمیشن شارع عام نہیں، عوام اس سے دور رہیں