قوم نے یہ دیکھنا اُن کی حقیقی آزادی کی راہ میں کون رکاوٹ ہے اور کیوں ہے؟

0
480

امریکی سفیر کا چیف الیکشن کمشنر کو ملنا، مریم نواز کو ملنا، آئ جی پنجاب ہیڈ کوارٹر کا پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ دورہ کرنا، پاکستان کے مقتدر حلقوں کو ملنا، یہ تو وہ ملاقاتیں ہیں جو سرعام ہیں، جو ملاقاتیں پردے کے پیچھے ہیں، انکو پردے کے پیچھے رہنے دیں، اور اہم ملاقاتیں تو دوبئی اور لندن میں ہوتی ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رجیم چینج آپریشن کی تشخیص ہو رہی ہے اور ساتھ ساتھ رہنمائ اور نئی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ رجیم چینج آپریشن کے بعد امریکی سفارت خانے کو بند کر دینا چاہیے لیکن جس نے سائفر عوام کو بتایا،اُسے جیل بند کر دیا اور امریکی سفیر کو ہر ادارے کے دورے کرنے کی آزادی دے دی

کبھی ہمارا سفیر دوسرے ملک کے آرمی چیف، آئ جی پولیس، چیف الیکشن کمشنر، ایک مجرم سزا یافتہ اور مفرورسیاست دان اور پارٹی چیرمین کی بیٹی کو ملتا ہے؟

اس حقیقی آزادی کی بات عمران خان کرتا تھا بالکل نہیں. قوم نے یہ دیکھنا اُن کی حقیقی آزادی کی راہ میں کون رکاوٹ ہے اور کیوں ہے؟