مایوسی پھیلانے والے

0
225

امجد خان نیازی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں خود کو پیش کیا، عدالت کے حکم پر گرفتار کیا گیا لیکن ان کو رات کے وقت سیل سے نکال کر کسی نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور بد ترین تشدد کیا گیا،کیا یہ عدالتی نظام ہے کہ گرفتار ملزم کو جیل سے نکال کر مارا جاۓ؟ میں نے تو یہ کہانیاں نازی جرمنی، اسرائیل اور مقبوضہ کشمیر یا فلموں میں ہی سنی تھیں، لیکن یہ اب اس پاک سرزمین پر یہ ریاستی دہشت گردی ہو رہی ہے؟ اور جو کہہ رہے ہیں کہ مایوسی کی فضا پھیلانے والوں سے نمٹا جاۓ گا، مایوسی کی فضا یہ خبر دینے سے پیدا ہو رہی ہے یا وہ جو عدالتوں اور قانون کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر ریاستی دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں؟؟ کیا اس سے عوام میں اُمید پیدا ہو گی یا مایوسی؟؟ تو مایوسی پھیلانے کا ذمہ دار کون ہے؟؟؟ یا پھر اصل مقصد ہی مایوسی کی فضا پیدا کرنا ہے؟ بیرونی اشاروں پر؟