مسنگ پرسن کا کیس ہے

0
463

مسنگ پرسن کا کیس ہے، ایک شخص 6 ماہ تک پنجاب پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر غائب رہا اور انتہائ بُری حالت میں 6 ماہ بعد واپس گھر پہنچا لیکن منصف پوچھتا ہے آپ نے دو سال پہلے ایک دن کیلئے غائب ہونے والا مطیع اللہ جان اور اسد طور کا نام نہیں لیا؟ اس سے آپ کا کیس کمزور ہو گیا؟ عمران ریاض 6 ماہ سے زیادہ غائب تھاجسکے بارے میں یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ زندہ بھی ہے یا نہیں، جسے پنجاب پولیس اُٹھا کر کہتی ہے کہ ہمیں اُس کے بارے میں پتہ نہیں، جو پاکستان میں عمران خان کے بعد سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا اینکر اور وی لاگر ہے، اسکی ٹوئیٹس کو کروڑوں پاکستانی فالو کرتے ہیں ارشد شریف جسے مبینہ طور پر ریاست نے کینیا میں قتل کروایا، اور اسکا ثبوت یہ ہے کہ اُس کا کیس ہی پاکستان میں نہیں چل سکتا، کوئ وکیل، کوئ جج تیار ہی نہیں، منصف اسکا ذکر کرنا بھی مناسب نہیں سمجھتا لیکن منصف کو دو سال پہلے ایک دن کیلئے اغوا ہونے والے دو قدرے غیر معروف صحافیوں کا نام بھی پتہ ہے اور اپنائیت بھی دیدنی ہے، صرف اسلئے کہ وہ عمران خان کے دور حکومت میں ہوۓ تھے اور عمران خان کی حکومت نے انہیں ایک دن سے زیادہ اندر نہیں رہنے دیا؟ کیا ایسا منصف انصاف کر سکتا ہے؟ اگر اسکا دامن بغض، تکبر، نفرت اور تعصب سے بھرا ہو؟