میں اس بچی سے واقف نہیں تھا

0
448

میں اس بچی سے واقف نہیں تھا لیکن ایک عدالت میں ایک جج نے اسکے ساتھ بدتمیزی کی تو راتوں رات پورے پاکستان میں عوام نے اسے اپنا ہیرو بنا لیا اور اس بچی نے چند دنوں میں وہ عزت کما لی جو لوگ اداروں کے سربراہ بن کر، فیصلوں کی طاقت اور سٹیٹ پاور کیساتھ زندگی بھر نہیں کما سکتے اب اسے پی ٹی آئ کی سوشل میڈیا ٹیم کا پروپگینڈا مت سمجھ لیجیے گا، یہ عوام کے احساسات اور جذبات ہیں، جو کسی گھمنڈ یا طاقت سے مرعوب ہوۓ بغیر انفرادی طور پر سوشل میڈیا پر نظر آتے ہیں اور اجتماعی طور پر ایک قومی تاثر میں بدل جاتے ہیں صنم جاوید، خدیجہ شاہ، طیبہ راجہ، شیر افضل مروت، شہر بانو، مشال یوسفزئی اور سینکڑوں نوجوان عوامی جذبات کا قومی اور معاشرتی عکس ہے، اسے جتنی جلدی حقیقت تسلیم کریں گے، عوامی نفرت سے بچ جائیں گے