میں اُمید کرتا ہوں

0
523

میں اُمید کرتا ہوں کہ عمران خان کا مشکل ترین حالات میں اپنی جگہ چیرمین نامزد کرنے کا مشکل ترین فیصلہ درست ثابت ہو گا جہانگیر ترین، پرویز خٹک، علیم خان، بزدار، اسد عمر، اعظم خان، شہزاد اکبر، فردوس عاشق جیسے بے شمار غلط فیصلوں کی اب گنجائش نہیں لیکن عمران خان وہ خوش قسمت لیڈر ہے کہ عوام اسے کسی حال میں نہیں چھوڑے گی اور عوام کی تربیت عمران خان نے خود کی ہے، جو بھی لیڈر عمران خان کے نظریے سے ہٹے گا، وہ چند گھنٹوں میں ختم ہو جاۓ گا مجھے اُمید ہے کہ شیر افضل مروت، بیرسٹر گوہر علی خان اور بیرسٹر علی ظفر کی موجودگی میں نئے چیرمین کا فیصلہ ان حالات میں یقینا بہترین فیصلہ ہوگا، عوام کو اس فیصلے کو عمران خان کی مائنڈ گیم کا حصہ سمجھنا چاہیے اور یہ پی ٹی آئ کے جمود کو توڑنے میں کارآمد ثابت ہوگا