وارد، وائ ٹرائب، ورلڈ کال کے بعد ٹیلی نار بھی بھاگ گیا

0
297

پاکستان اپنی 25 کروڑ آبادی اور اٹھارہ کروڑ موبائل کنکشنز کیوجہ سے دنیا کی پانچویں بڑی ٹیلی کام مارکیٹ ہے، جہاں دنیا کی ہر کمپنی انویسٹ کرنے کو تیار ہو گی لیکن اسکے باوجود ٹیلی کام ادارے ملک چھوڑ کے بھاگ رہے ہیں وارد، وائ ٹرائب، ورلڈ کال کے بعد ٹیلی نار بھی بھاگ گیا، کچھ تو ہے جس نے لوکل اور فارن انویسٹر کو پاکستان سے بھاگنے سے مجبور کیا ہوا ہے پاکستان وہ گاڑی ہے جسکو سفر کے آغاز پر ہی ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر چوکیدار نے ہٹا کر خود سٹیئرنگ وہیل سنبھال لیا ، اور کبھی کبھی راہ چلتے چوروں کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر کاروبار میں مشغول ہو جاتا ہے، انویسٹر کبھی ایسی گاڑی میں نہیں بیٹھتا جسے اناڑی چلا رہا ہو، کیونکہ انویسٹر سمجھ دار ہوتا ہے، وہ گاڑی کی سیٹ پر ایک اچھے ڈرائیور کو دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ اسکو پتہ ہے کہ انویسٹمنٹ کے سفر میں درست سمت کا بڑا عمل دخل ہے اور درست سمت اور محفوظ سفر ایک اچھے ڈرائیور کے ہاتھوں میں ہوتا ہے، چوروں، اور چوکیداروں کے ہاتھ میں نہیں ہو سکتا، چوکیداروں کا کام چوروں کو پکڑنا ہے، انکا سہولت کار بننا نہیں ہے