ووٹ دینا اہم نہیں، ووٹ کی حفاظت کرنا اہم ہے

0
539

آٹھ فروری کو ووٹ دینے سے نہیں ووٹ کی حفاظت کرنے سے تبدیلی آۓ گی؟ ورنہ ووٹ بھی آئین کیطرح ایک کاغذ کا پرزہ ہے،جسے پھاڑ کے پھینکنے میں چند سیکنڈ لگتے ہیں، اسلئے اپنی سوچ کو ووٹ دینے تک محدود نا کرو بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت کیسے کرنی ہے؟ اس پر غور کرو، ورنہ تمہارا ووٹ اُسی طرح ضائع ہو گا جیسے 76 سال سے ہو رہا ہے، فاطمہ جناح یہ سب کچھ بھگت کر خاموشی سے صبر سے اس دنیا سے چلی گئیں، قائداعظم بھی جب سڑک پر خراب ایمبولینس میں آخری سانس لے رہے تھے، انہیں بھی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہوگا، لیکن جب قوم خاموشی اختیار کر لے اور غلامی کو صبر سمجھ لے تو کچھ نہیں بدلے گا اس ملک میں، صرف چہرے بدلیں گے