پاکستان – اسلام کا قلعہ

0
437

اسلام کا قلعہ ہے لیکن امریکہ کی دو جنگیں مسلمانوں کیخلاف پاکستان نے لڑی ہیں

اسلام کا قلعہ ہے اسلئے فلسطینیوں کی ہزاروں لاشوں اور زخمیوں کیلئے کچھ دوائیں بھجوا دیں ہیں

اسلام کا قلعہ ہے اسلئے امریکی سائفر کی حفاظت اور اسپر عملدرآمد ایسے کرتا ہے جیسے نعوذ باللہ کوئ آسمانی صحیفہ ہو

اسلام کا قلعہ ہے جسمیں 12 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں

اسلام کا قلعہ ہے لیکن اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دل مچل رہا تھا

اسلام کا قلعہ ہے لیکن عمران خان کے بعد کشمیر، فلسطین، روہنگیا مسلمانوں، آر ایس ایس اور اسلاموفوبیا پر بات کرنے والا اب کوئ نہیں

اسلام کا قلعہ ہے لیکن 25 سال سے دہشت گردی کا شکار ہے، ایک لاکھ بندہ دہشت گردی سے مارا جا چکا ہے، لیکن دہشت گردی ختم ہی نہیں ہوتی

اسلام کا قلعہ ہے لیکن نگران وزیراعظم کاکڑ کہتا ہے کہ نا اسکی سرحدیں محفوظ ہیں نا فضائ سرحدیں اور نا کسی کی سوشل سیکیورٹی ہے نا ڈیجیٹل سیکیورٹی اور نا جان کی سیکیورٹی