پریکٹس بھی ہو گئی اور پروسیجر بھی آ گئے

0
408

پریکٹس بھی ہو گئی اور پروسیجر بھی آ گئے اور کچھ دن پی ٹی وی کو بھی لوگوں نے دیکھ لیا

بس اب میرا سوال چیف جسٹس صاحب سے یہ ہے کہ پاکستان کا قانون کی حکمرانی میں 139 ممالک میں 130 واں نمبر ہے، وہ آپ کے دور میں کتنا اُوپر یا نیچا آۓ گا؟ یا ایسا ہی رہے گا؟ اگر یہ نیچے نا آیا تو آپ کے انصاف کی اہلیت پر سوال چھوڑ دے گا جیسے کہ آپ سے پہلے چیف جسٹس صاحبان پر تھے، آپ منصف کی کرسی پر بیٹھے ہیں تو فرق دنیا کو نظر آنا چاہیے

عمران ریاض اور ارشد شریف کو انصاف دیں

آئین کو بحال کروائیں جو الیکشن نا ہونے کے بعد بند ہو چکا ہے

غیر آئینی نگرانوں کو گھر بھیجیں، جو اب نگران سے فرعون بن رہے ہیں

عمران خان کو فیر ٹرائل دیں

پچھلے 16 ماہ میں جتنے نیب کیس بند ہوۓ، انہیں کھلوائیں

سائفر پر تحقیقات کروائیں کہ کس نے حکم دیا، کس نے تعمیل کی؟ کیا عوام کو حق نہیں کہ انکے ووٹوں سے منتخب حکمران عوام کو غیر ملکی دھمکیوں سے آگاہ رکھیں؟

مسسنگ پرسن پر انصاف کریں، مسنگ پرسن انگریز کے دور میں بھی نہیں ہوتا تھا