چاند پر پہنچنا اور چن چڑھانے میں فرق

0
443

چاند پر پہنچنا اور چن چڑھانے میں فرق

جو ممالک چاند پر پہنچ چکے ہیں وہی ممالک دنیا کو فتح کر رہے ہیں، اپنی ٹیکنالوجی سے، اپنی گورننس سے، اپنے مضبوط نظام سے، اپنی لیڈرشپ سے، عوام کی خواہشات کا احترام کرکے، ان میں سویت یونین واحد ملک ہے جو دفاعی طور پر مضبوط ترین ملک ہونے کے باوجود ٹوٹ گیا، وجہ؟ سیاسی عدم استحکام اور معاشی عدم استحکام

ہم 1947 تک ہندوستان کا حصہ تھے پھر ہم پاکستان بن گئے، اور وہ بھارت بن گیا، دونوں ممالک نے ایک ہی جگہ سے ریس کا آغاز کیا، لیکن آج بھارت تمام ریسیں جیت چکا ہے اور ہم تمام ریسوں سے باہر ہو کر افغانستان، سری لنکا، شمالی کوریا، شام، مصر، لیبیا، یمن، عراق کی لیگ میں آکر مقابلہ کر رہے ہیں اور اس ریس میں بھی افغانستان تیزی سے آ گے نکل رہا ہے

بس چاند پر پہنچنے اور چن چڑھانے کے فرق نے دو قوموں کو عروج اور زوال کے دومختلف مقاموں پر کھڑا کر دیا، ایک عظمت اور فخر کے مقام پر، دوسرا رسوائ اور شرمندگی کے مقام پر

Soviet Union: 1966

USA: 1966

China: 2013

India: 2023