ڈالر کو نیچے لانا ہے

0
713

ڈالر کیساتھ وہی ہو رہا جو ایک ایسے مریض کیساتھ ہوتا ہے، جس کا آپریشن سرجن کی بجاۓ درزی کرے کیونکہ اسے قینچی استعمال کرنا اور سلائ کرنا آتا ہے

افغانستان کی سرحد بند کرکے، مارکیٹ میں خوف و ہراس پیدا کرکے ڈالر تو شاید مختصر مدت کیلئے نیچے چلا جاۓ، لیکن رہی سہی معیشت تباہ ہو جاۓ گی، پاکستان کی رہی سہی ایکسپورٹس بھی ختم ہو جاۓ گی، پاکستان کی رہی سہی انڈسٹری بھی بند ہو جاۓ گی

ڈالر کو نیچے لانا ہے تو سیاسی استحکام لانا ہوگا، جو معاشی استحکام دے گا، جس سے انڈسڑی بہتر ہو گی، جس سے ایکسپورٹس بڑھیں گی، انویسٹر کا اعتماد بحال ہو گا، اور اس سے روپیہ حقیقی طور پر مضبوط ہوگا، یہ ہے صحیح طریقہ روپے کو مضبوط کرنے کا

اربوں ڈالر کی سمگلنگ کو قانون کے دائرے میں مرحلہ وار لایا جاتا ہے، ورنہ اربوں ڈالر کی سمگلنگ کےبپیچھے انڈسٹری، کاروبار، نوکریوں سب ختم ہو جاتا ہے لیکن ہیرو بننے کے شوق میں ہم اس معیشت کو اپنی تجربہ گاہ بنا لیتے ہیں