کیا اس ملک میں ریٹائرڈ جنرل ہونے کا مطلب یہ ہے

0
273

کیا اس ملک میں ریٹائرڈ جنرل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ٹیلی کام، آئ ٹی، احتساب، نیشنل ڈیٹا بیس، واپڈا، گورنر، سفیر، ہائ ویز، سٹیل مل، یونیورسٹیز ،معیشت یا کسی بھی سول ادارے یا انڈسٹری کے یکایک ایکسپرٹ بن کر اُسکی بھاگ دوڑ سنبھال لیں؟ کیا اداروں کے اندر کام کرنے والے سول افسران اس قابل نہیں کہ وہ ترقی کرکے ادارے کی کمان سنبھال سکیں؟ نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے تباہ حال ہیں، پاپا جونز، پنڈورا لیکس، غیر ملکی نوکریاں، غیر ملکی اثاثے سب کا تعلق کسی نا کسی ریٹائرڈ جنرل سے نکل آتا ہے اعلیٰ عہدوں پر موجود اعلیٰ افسر ریٹائرڈ منٹ کے بعد اعلی عہدوں کی خواہشں کی خاطر دوران ملازمت اپنے فیصلوں میں کامپرومائز ہو جاتے ہیں ریٹائرڈمنٹ کے بعد دوبارہ اعلیٰ عہدے لینے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے، ریٹائرڈ ہونے والے جنرلز، ججز ، سول سرونٹس پر دس سال تک ملک سے باہر جانے پر پابندی ہونی چاہئے، یہ اس ملک کا بہت بڑا ناسور ہے، اس ناسور کو کاٹ کر ملک کی بحالی صحت کا آغاز ہونا چاہیے