کیسے عمران خان نے جیل سے تاریخ رقم کر دی؟

0
308

ن لیگ میں اقتدار اور عہدے ایک ہی خاندان نواز شریف، کلثوم نواز، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شریف، اسحاق ڈار، عابد شیر علی میں رہا، پیپلز پارٹی میں اقتدار بھٹو، نصرت بھٹو، بینظیر، آصف زرداری، حاکم زرداری، فریال تالپور، بلاول، بختاور، آصفہ سے کبھی باہر نا گیا جے یو آئ مفتی محمود، فضل الرحمان، اسد محمود، عطا الرحمان، لطف الرحمان سے باہر نا نکلی اے این پی غفار خان، ولی خان، نسیم ولی خان، اسفند یار ولی سے باہر نا نکل سکی ایم کیو ایم اپنے ہینڈلرز سے کبھی باہر نا نکلی اور بلوچستان چند سرداروں سے باہر نا نکلا، قاسم خان سوری واحد بلوچستان کا معجزہ ہے جو عمران خان کا سپاہی بن کر مڈل کلاس کا نمائندہ بن گیا اور ملٹری ڈکٹیٹرزکنگز پارٹی سے باہر نا آ سکی؟ ان چند شاہی خاندانوں کے چاہنے والوں کی نسل یقینا کسی غلام خاندان سے چلی ہو گی جو دہائیوں سے ایک خاندان کے غلام ہیں اور یہ چند شاہی خاندان اور انکے سہولت کار ایسٹ انڈیا کمپنی کی آخری نشانیاں ہیں، ان سے ملک آزاد وہی کروا سکتے ہیں جن کا تعلق اور طاقت عوام سے جڑا ہو پہلی دفعہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا نیا چیرمین، سابقہ چیرمین کے خاندان سے نہیں ہے عمران خان پاکستان اور پی ٹی آئ کا مالک ہے، اور اُسکا مالک اللہ تعالیٰ ہے، عمران خان نے اپنی ملکیت عوام کے نام کر دی ہے، یہ عمران خان کے نظریے کی جیت ہے اور اس سے پی ٹی آئ اگلے پچاس سال تک قائم رہے گی