ہاں میں بتانا بھول گیا

0
631

پاکستان میں اربوں ڈالر کی فارن انویسٹمنٹ آ رہی ہے، ٹرک میں ڈالر لوڈ ہو رہے ہیں، جیسے ہی لوڈنگ مکمل ہو گی تو ٹرک چل پڑے گا ہاں میں بتانا بھول گیا، ٹرک کے ٹائر نہیں ہیں، جیسے ہی ٹرک کے ٹائر فیکٹری سے آئیں گے، ٹرک کو ٹائر لگا دیں گے ہاں میں یہ بتانا تو بھول ہی گیا کہ ٹائروں والی فیکٹری بند ہے، جیسے ہی فیکٹری کھلے گی، ٹائر بھی آ جائیں گے اوہ میں یہ بتانا بھول گیا کہ فیکٹری کا مالک مر گیا ہے، جیسے ہی مالک زندہ ہو گا، فیکٹری چل پڑے گی پاکستان کی فارن انویسٹمنٹ اُمید سے ہے لیکن اُمید، وعدے اور نعرے جاری رہیں گے، کوئ سرمایہ دار ڈوبتی معشیت میں انویسٹ نہیں کرتا، صرف ایک صورت میں اگر آپ اربوں کا اہم اثاثہ کوڑیوں کے دام بیچ دیں، خطرہ یہ ہے کہ کہ کوئ اہم اثاثہ یا کوئ اہم قومی پالیسی نا بک جاۓ؟