ہمارا جواب؟ شدید مذمت

0
296

ایٹمی طاقت ہیں، دنیا کی ساتویں بڑی فوج ہیں لیکن: ۱- زندگی گزر گئی یہ سنتے کہ دہشت گردی کے پیچھے را ہے، ہمارا جواب؟ شدید مذمت ۲- دو دہائیوں سے سن رہے کہ دہشت گردی کے پیچھے طالبان ہیں، ہمارا جواب؟ شدید مذمت ۳- ایک لاکھ بندہ دہشت گردی کی نظر ہو گیا، ہمارا جواب؟ شدید مذمت ۴- افغانستان سے نیٹو سلالہ پر گن شپ ہیلی کاپٹر سے حملہ کرکے ہمارے 24 بہادر جوانوں کو پاکستانی چیک پوسٹ پر شہید کر دیا، ہمارا جواب؟ شدید مذمت ۵- امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر پاکستان میں گھس کر ایبٹ آباد آپریشن کامیابی سے کرکے خیریت سے واپس چلے گئے، ہمارا جواب؟ شدیدمذمت ۶- بھارت نے ہماری حدود کے اندر پاک بحریہ کا اٹلانٹک جہاز مار گرایا، ہمارا جواب؟ شدید مذمت ۷- ہمارے ملک کے دو حصے کر دئیے، 90 ہزار قیدی بھی بنا لیے، ہمارا جواب؟ شملہ معاہدہ ۸- اے پی ایس میں ہمارے سینکڑوں معصوم بچوں کو دن دہاڑے کینٹ کے علاقے میں تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)نے فوج کے زیر اہتمام سکول میں شہید کر دیا گیا، ہمارا جواب؟شدید مذمت؟ ٹی ٹی پی کا ترجمان پکڑا اور وہ فوجی حراست سے کامیابی کیساتھ بھاگ گیا ۹- دہشت گردی کا ایک بھارتی دہشت گرد کلبوشن یادیو پکڑا، آجتک اُسے پھانسی نا لگا سکے؟ ہمارا جواب؟ خاموشی ۱۰- کارگل ہار گئے، سیاچن ہار گئے، ہمارا جواب؟ صرف مذمت ۱۱- ہمارے جہاز نیول ایئر بیس اور ائیر فورس جہاز دہشت گردوں نے تباہ کر دئیے، ہمارا جواب؟ شدید مذمت ۱۲-جی ایچ کیو پر دہشت گردی کا حملہ، ہمارا جواب؟ شدید مذمت ۱۳- ایران نے میزائل حملہ کیا، سارا انٹرنیشنل میڈیا اور ایران خود رپورٹ کر رہا ہے لیکن ہمارا جواب؟ صرف مذمت کیا آجتک ان قومی سانحات کا ایک ذمہ دار بھی سامنے آیا؟ لیکن نو مئی کی مذمت اور ہزاروں پاکستانیوں کو اندر کرکے طاقت کا مظاہرہ ہو رہا ہے، سائفر کیس چلایا جا رہا ہے اس ملک میں کون ہے جو ان سانحات کا ذمہ دار ہے؟ کیا نو مئی ان سب سانحات سے زیادہ بڑا سانحہ تھا؟ امریکی دھمکی کو پبلک کرنے پر کیس چلایا جا رہا ہے؟ کاش پاکستان توڑنے والوں کو پھانسی ہوتی، کاش آئین توڑنے والوں کو پھانسی ہوتی، سیاست میں مداخلت کرنے والوں کو پھانسی ہوتی، کاش مسنگ پرسن کو مسنگ کروالوں کو پھانسی ہوتی، ارشد شریف کو قتل کرنیوالے کو پھانسی ہوتی اگر ہمارا بہترین دفاع اور بہترین جواب مذمت ہی ہے تو اس ملک کا 25% بجٹ دفاع پر لگانے کی کیا ضرورت ہے؟ جواب کیسے دیا جاتا ہے؟ ترکیہ کے صرف 6 فوجیوں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، پچھلے ایک ہفتے سے انکا انٹیلی جینس بیس آپریشن ڈرونز، جنگی طیاروں اور گراؤنڈ فورسز کی مدد سے عراق اور شام کی سرزمین پر جاری ہے، ایک ایک دہشت گرد کو چن چن کر مار رہے ہیں