ہمارا ٹینٹ کس نے پھاڑا؟

0
533

ہمارا ٹینٹ کس نے پھاڑا؟

شرلاک ہومز اور ڈاکٹر واٹسن ایک رات کھلے آسمان تلے کیمپنگ کر رہے تھے، شرلاک نے ڈاکٹر واٹسن سے پوچھا کہ تمہیں کیا نظر آ رہا ہے؟ واٹسن بولا ستاروں سے جگمگاتا خوبصورت آسمان، لیکن پھر سوالیہ انداز میں شرلاک سے پوچھا کیا میں کچھ مس تو نہیں کر گیا جو صرف تمہیں نظر آ رہا ہے، شرلاک بولا ہمارا ٹینٹ(کیمپ)اُوپر سے کسی نے پھاڑ دیا ہے(اسی لئے تمہیں ستارے نظر آ رہے ہیں)

آج ہمارا حال بھی ایسا ہی ہے کہ نگران اور پی ڈی ایم کو رات میں لیٹے ہوۓ ستاروں سے جگمگاتا آسمان نظر آ رہا ہے، لیکن چھت میں بڑے بڑے سوراخ نظر نہیں آ رہے جو سائفر کی چھری سے نامعلوم لوگوں نے کیے اور اب عوام کی چھت سرک چکی ہے، پھٹ چکی ہے اور عوام کھلے آسمان تلے گرمی، سردی، تیز ہواؤں اور سختیوں کو بھگت رہے ہیں

سوال یہ ہے کہ 76 سال میں ہمارا ٹینٹ کس نے بار بار پھاڑا؟ ٹینٹ پھاڑنے والے، آسمان پر ستاروں سے لطف اندوز ہونے والے کون ہیں؟
https://t.co/VdvgjrLZi9