بظاہر ایک چھوٹی سی اخباری سرخی ہے، لیکن دنیا کے کسی ملک میں یہ اخباری یا سوشل میڈیا سرخی نہیں بنتی سواۓ پاکستان میں، اسکی وجہ اسکے پیچھے ایک بگڑا ہوا کرپٹ نظام اور مائنڈ سیٹ ہے ہمیں ملک کا نظام ایسے بدلنا ہے جیسے بھارت میں 90% لوگوں کو آرمی چیف کا نام نہیں پتہ ہوتا، جمہوریت میں سب سے طاقتور عوام ہوتی ہے اور یہ بھارت میں ہمارے سامنے ہوا، نہرو سے لیکر مودی تک، صرف سویلین اور عوامی بالادستی کیساتھ بھارت ایک عظیم فوجی اور معاشی طاقت بن چکا ہے، جبکہ ایک ہی دن دونوں ممالک آزاد ہوۓ، دوسری طرف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کیلئے اپنے قومی مفادات پر سمجھوتہ کرنا پڑ رہا ہے یہ کوئ فوج مخالف بیانیہ نہیں ہے، بندوق والے کو سرحدوں کی حفاظت کیلئے رکھا جاتا ہے اور عوام اپنے محافظوں سے پیار کرے، ورنہ نہتے لوگ اسکے زیر اثر چلے جاتے ہیں، بندوق والے کو حکومت اور عوام کے ماتحت کیا جاتا ہے، اداروں کو مضبوط بنا کر، صر ف یہی راستہ ہے ترقی کا، اسے چینی ماڈل سے کنفیوز نا کیجیے گا، وہاں ایک پارٹی نطام بھی جمہوری انداز میں چلایا جاتا ہے، چین کی تاریخ میں کبھی فوج نے مارشل لا نہیں لگایا آپ دنیا سے 100 ارب ڈالر بھی لے آئیں، اس ملک میں کوئ تبدیلی نہیں آۓ گی، جبتک فوج کو سیاست سے کوسوں دور سرحدوں تک محدود نہیں کیا جاتا؟ اس ملک میں کسی تبدیلی کا پہلا قدم ملٹری ریفارمز سے ہو گا تو یہ ملک آگے بڑھے گا، ورنہ دائرے میں گھومتے رہیں جبتک آپ کو چکر نا آ جائیں اور آپ گر جائیں اور پھر کھڑے ہو جائیں ایک اور چکر کیلئے
آرمی چیف کو منصب سنبھالے ایک سال مکمل – ایک خبر
— Ahmad Jawad (@AhmadJawadBTH) November 30, 2023
بظاہر ایک چھوٹی سی اخباری سرخی ہے، لیکن دنیا کے کسی ملک میں یہ اخباری یا سوشل میڈیا سرخی نہیں بنتی سواۓ پاکستان میں، اسکی وجہ اسکے پیچھے ایک بگڑا ہوا کرپٹ نظام اور مائنڈ سیٹ ہے
ہمیں ملک کا نظام ایسے بدلنا ہے جیسے بھارت میں 90%… pic.twitter.com/jgGDG6Dthd