اللہ تعالیٰ نے زندگی محدود نا رکھی ہوتی تو نوجوانوں کو مواقع کیسے ملتے؟

0
533

ساٹھ سال کے آس پاس والے کے پاس فعال زندگی کے 10 سال باقی ہیں اور وہی آج پاکستان بیچنے کے فیصلے، عوام کو کرش کرنے کے فیصلے، آئین اور قانون کی دھجیاں اُڑانے, عوام کے محبوب ترین لیڈر کو پابند سلاسل کرنے میں مصروف ہے انہیں نہیں پتہ کہ آج کے پندرہ سال کے بچے کے پاس فعال زندگی کے پچاس سال باقی ہیں ان پچاس سالوں میں ہم جیسوں کی قبر میں ہڈیاں ہی بچی ہوں گی جب کہ یہ نوجوان عمران خان کے نظریے کو لیکر چوروں کو ٹھکانے لگا چکے ہوں گے، غداروں کو اتنی کالک مل دیں گے کہ انکی اگلی نسلیں اُن کا نام لیتے ہوۓ ہچکچائیں گی یہ پاکستان اُن کا ہے جو کل کے پاکستان کے مالک ہیں، تم تو ڈوبتے سورج کا نظارہ ہو،ان کو اپنی طاقت سے مت ڈراؤ، کیونکہ تمہاری طاقت بہت ہی عارضی ہے، عمران خان کے نظریہ اس زمین کا نظریہ بن چکا ہے جو اب ختم نہیں ہو سکتا