عادل راجہ اور حیدر مہدی کو سزا ہوگئی – ایک خبر

0
576

ویسے ہی خیال آیا کہ بصد احترام پوچھ لوں: پاکستان توڑنے والوں کو سزا ہوئ؟ ایبٹ آباد آپریشن کے ذمہ داروں کو سزا ہوگئی؟ کارگل ہارنے والوں کو سزا ہوگئی؟ سیاچن گنوانے والوں کو سزا ہو گئی؟ اے پی ایس واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف سزا ہوگئی؟ قائداعظم کی ایمبولینس خراب کرنے والوں کو سزا ہو گئی؟ لیاقت علی خان کے اصل قاتلوں کو سزا ہوگئی؟ ارشد شریف کے قاتلوں کو سزا ہوگئی؟ امریکی جنگیں ایک ٹیلی فون کال پر لڑنے والوں کو سزا ہوگئی؟ فوج کے لڑنے کی استعداد کو بدنام کرنیوالے کو سزا ہو گئی؟ اسرائیل کو تسلیم کروانے کی کوشش کرنیوالے کو سزا ہو گئی؟ پاکستانیوں کو ڈالروں کے عوض امریکہ کے حوالے کرنیوالوں کو سزا ہوگئی؟ اسامہ بن لادن کی مخبری کرنیوالوں کو سزا ہو گئی؟ حکیم سعید کے قاتلوں کو سزا ہو گئی؟ بینظیر کے قاتلوں کو سزا ہوگئی؟ ریمنڈ ڈیوس کو بھگانے والوں کو سزا ہو گئی؟