ماہ رنگ بلوچ میری بیٹی ہے

0
484

اگر کسی کو بھی ماہ رنگ بلوچ کی مسنگ پرسن کیلئے جدوجہد پر اعتراض ہے کہ یہ ریاست کو بدنام کررہی ہے تو اختر مینگل کا یہ بیان پڑھ لیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مسنگ پرسن کس کی تحویل میں ہوتے ہیں اور کیسے رہا کرواۓ جاتے ہیں اور اگر اختر مینگل غلط کہہ رہا ہے تو اُسے ریاست کیخلاف پروپگینڈا پر کیس چلائیں ماہ رنگ بلوچ قوم کی بیٹی ہے، میری بیٹی ہے، ہر باپ ماہ رنگ جیسی بیٹی کی خواہش اسلئے کرے گا کیونکہ وہ اپنے باپ کے قتل پر انصاف طلب کر رہی ہے، ایک لمحے کیلئے بیٹی کے باپ بن کر سوچیں قوم کی بیٹی ہم سب سے سوال کر رہی ہے کہ کیا ہم اپنی بیٹیوں کو ایسے انصاف کیلئے دربدر ہوتے دیکھ سکتے ہیں؟