کل میں سوچتا رہا کہ باباۓ قوم قائداعظم کے یوم پیدائش پر کیا لکھوں؟

0
471

آدھے پاکستان سے تو قائداعظم کا نام ہی مٹ گیا اور وہاں قائداعظم کی بجاۓ شیخ مجیب الرحمان کا نام بطور بانی لیا جاتا ہے باقی آدھے پاکستان میں کوئ ایک شعبہ نہیں جو دنیا کی بدترین رینکنگ میں نا ہو، قائداعظم کے پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں جس بھی امیگریشن کاؤنٹز پر دکھایا جاتا ہے تو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، قائداعظم کے پاکستان میں نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہی ہے، پاکستان کی کرنسی دنیا کی بدترین کرنسیوں میں شمار ہوتی ہے، اسمیں بسنے والے پاکستانیوں کا حال مقبوضہ کشمیر یا فلسطین سے مختلف نہیں، اب تو تینوں علاقوں میں ظلم کی تصویریں گڈ مڈ ہو جاتی ہیں، پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ تصویر کسی بلوچ بچی کی ہے یا غزہ میں فلسطینی کی ہے یا مقبوضہ کشمیر کی ہے، یہاں انصاف کی رینکنگ دنیا کے تین بد ترین ممالک میں شمار ہوتی ہے، یہاں کی اشرافیہ اب اسکے مذید 4 یا 5 حصے کرنا چاہتی ہے، آج اس ملک کی بھاگ دوڑ چوروں اور انکے سہولیات کاروں کے ہاتھ میں ہے، قائداعظم کے پاکستان میں آخری باعث افتخار اثاثہ اب صرف عمران خان رہ گیا ہے، پوری کوشش ہے کہ اس اثاثے کو بھی ختم کر دیا جاۓ اگر قائداعظم کو پتہ ہوتا کہ آزادی کا مطلب 22 کروڑ عوام کو 3 کروڑ ظالم اشرافیہ کا غلام بننا ہے تو وہ گاندھی کی بات مان کر کبھی آزادی نا مانگتے اور آج بھارت میں 65 کروڑ مسلمان ایک ساتھ رہ رہے ہوتے، اور جو کچھ آج بھارت میں مسلم اقلیت کیساتھ ہورہا ہے، وہ بھی نا ہوتا کیونکہ 65 کروڑمسلمانوں کو ہاتھ لگانے کی کسی کی جرات نا ہوتی، قائداعظم کی بہن اور ہماری مادر ملت تو اپنی زندگی میں سب دیکھ گئی، انکے دکھ کا اندازہ کریں قوم نہیں بلکہ ہجوم کو ایک ناکام ریاست کے عظیم بانی کا یوم پیدائش مبارک ہو