یہ رپورٹ میں نے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے طور پر 2020 میں لکھی

0
599

چار سال پہلے پاکستان ایسے ترقی کر رہا تھا لیکن ایک غدار نے امریکی سائفر کے ساتھ وفاداری کرتے ہوۓ اس ملک کو برباد کر دیا رپورٹ ملاحظہ کریں 18 Jan 2020. ہفت روزہ رپورٹ برائے معیشت 1. جون 2019 سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 58% اضافے کیساتھ 21 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچتے ہوئے 18 ارب ڈالرز ہوگئے۔ 2. اگست 2018 (19 ارب ڈالرز) کے مقابلے میں مالی سال 2020 کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 75% کمی کیساتھ 2.153 ارب ڈالرز کی سطح تک آگیا۔ 3. سالانہ بنیادوں پر پاکستان کی برآمدات 7.63% بڑھ گئیں۔ 4. حکومت نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی جس کے تحت ملک میں 18 نئے پیداواری یونٹس قائم کردیے گئے جبکہ 5 پہلے ہی سے پیداوار کا آغاز کرچکے۔ پاکستان میں قائم کئے جانے والے پیداواری یونٹس میں 2 کوریائی اور 5 چینی کمپنیاں شامل ہیں جو سیفٹی کے عالمی معیارات کی پاسداری کی پابند ہیں۔ 5. حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری میں 78% اضافہ۔ 6. آئندہ 2 برس میں حکومت مالی خسارے کو 4% تک کم کرنے کیلئے پرعزم، پہلے مالی سال کے دوران قرض کی واپسی کی مد میں 10 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی جو کسی بھی حکومت کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی ادائیگی ہے۔ 7. دسمبر 2019 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 486 ملین ڈالرز رہی جو گزشتہ برس اسی مہینے کے مقابلے میں 52% زیادہ ہے جبکہ گزشتہ برس (2019) جولائی تا دسمبر کے دورانیے میں ہونے والی سرمایہ کاری کا حجم 1340 ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے سال کے اسی دورانیے میں ہونے والی سرمایہ کاری سے 68% زیادہ ہے۔ 8. رواں مالی سال کے دوران ٹریژری بلز کی صورت میں ہونے والی غیرملکی سرمایہ کاری 2.225 ارب ڈالرز رہی۔ 15 جنوری کو ہونے والی ٹی-بلز کی تازہ ترین نیلامی سے 537.9 ملین ڈالرز میسر آئے جو کہ کسی بھی انفرادی نیلامی میں ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے۔ 9. رواں مالی سال کے پہلے نصف کے دوران 422.5 ملین ڈالرز کیساتھ چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے واحد بڑے سرمایہ کار کے طور پر سامنے آیا۔ ناروے 288.5 ملین ڈالرز کیساتھ دوسرے جبکہ مالٹا 111.1ملین ڈالرز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دسمبر 2019 میں پاکستان میں ہونے والی براہ راست سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 18.5 ملین ڈالرز رہا جس میں (اسی ماہ کے دوران) صرف چین کی جانب سے کی جانے والی خالص سرمایہ کاری 328.3 ملین ڈالرز رہی۔ احمد جواد مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف ۱۸ جنوری ۲۰۲۰