یہ ٹوئیٹ سنبھال لیں

0
532

دنیا کی تاریخ میں کبھی کسی فاسٹ بولر نے ٹیسٹ کرکٹ میں آنے کے بعد باؤلنگ ایکشن تبدیل نہیں کیا، کیونکہ یہ ناممکنات میں سے ہے، اس تبدیلی سے باؤلر اپنی باؤلنگ کا اثر کھو سکتا ہے؟ لیکن عمران خان نے اپنا باؤلنگ ایکشن بلکل ہی تبدیل کر دیا، کیونکہ اُسے احساس ہوا کہ بہتر باؤلر بننے کیلئے اُسے اپنا باؤلنگ ایکشن بدلنا ہو گا اور اپنا ایکشن بدلنے کے بعد وہ دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں آ گیا، آج اسکے مخالفین اسکے باؤلنگ ایکشن تبدیل کرنے کو بھی یو ٹرن کہہ سکتے ہیں

عمران خان کا سیاسی باؤلنگ ایکشن بھی تبدیلی کے مراحل میں ہے اور یہ تبدیلی اُسے ایک بہترین سیاستدان اور لیڈر میں تبدیل کرے گی اور یہ موقع اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا راستہ ہے جو وہ اپنے عزیز بندوں کو بہتری کیطرف لے جانے کیلئے تخلیق کرتا ہے، راستے کی مشکلات اُسے آزمانے کیلئے ہوتی ہیں، عمران خان کی ثابت قدمی اُس کے روشن مستقبل کا اشارہ کر رہی ہے

عمران خان ضرور واپس آۓ گا اور ایک بہتر انسان، ایک بہتر لیڈر اور ایک بہتر وزیراعظم کے طور پر، یہ ٹوئیٹ سنبھال لیں