تھری سٹیپ فارمولہ

0
125

نامعلوم نے سیاسی لیڈرز تخلیق کرنے، استعمال کرنے اور آخر میں برباد کرنے کا جو تھری سٹیپ فارمولہ بنایا تھا وہ 65 سال سے کامیابی سے چل رہا تھا، جسکا آغاز سکندر مرزا کی جلاوطنی سے ہوا اور نصرت بھٹو،بینظیر بھٹو، نواز شریف، آصف زرداری اور انکی اولاد تک گیا، لیکن عمران خان نے اس فارمولے کو ہی ناکام بنا دیا

اب وہ عمران خان پر تکلیفوں کے پہاڑ توڑ کر چاہتے ہیں کہ وہ ملک چھوڑ کر چلا جاۓ لیکن وہ نہیں مانتا

پھر بھاڑے کے لکھاریوں سے افواہ پھیلاتے ہیں کہ عمران خان کی ڈیل ہو گئی، اب ملک سے بھاگ رہا ہے، لیکن وہ نہیں بھاگتا تو کہتے ہیں کہ عمران خان کی ملک سے جانے کی درخواست رد ھو گئی، نامعلوم سائنسدان فارمولے کے ناکام ہونے پر پریشان ہیں، کیونکہ ان کی لیبارٹری غیرت مندی اور دلیری والے سیمپل کیلئے کبھی بنی ہی نہیں تھی

بات یہ ہے کہ پاکستان کی بنجر سیاسی زمین نے بلاآخر ایک غیرت مند، بہادر اور اللہ پر یقین کرنیوالا مرد حق پیدا ہی کر دیا جو بے غیرتی کے سب پرانے فارمولوں کو ناکام بنا رہا ہے، چاہے اسکی جان چلی جاۓ

شریف اور بھٹو خاندان عمران خان کی دلیری اور غیرت مندی کی مثال سے بہت پریشان ہے، اس سے انکی بزدلی سامنے آتی ہے

اللہ ہو الحق ہے