If anyone comes to you with a bad news, always investigate before believing the news

0
2017

خبردار ہوجاؤ ! تازہ اطلاعات کے مطابق وطن عزیز پاکستان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنے کے لیے لوگوں کو توہین مذہب کے نام پر جان بوجھ کر اکسایا جارہا ہے۔ اگر کل کوئی میرے یا میرے کسی دوست یا عزیز کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بناکر توہین مذہب کرے یا پیغمبر اسلام کی توہین والی پوسٹ کرے، قرآن و سنت اور فرشتوں وغیرہ  کی توہین کرے تو ان باتوں پر تب تک یقین مت کیجیے جب تک یہ ثابت نہ ہوجائے کہ یہ واقعی میرا یا میرے کسی دوست یا عزیز کا ہی اکاونٹ ہے کیونکہ تازہ اطلاعات کے مطابق دشمن ملک کی خفیہ  ایجنسیاں کچھ مخصوص لوگوں کے نام پر جعلی فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز بناکر گستاخانہ پوسٹس لگاکر جاہل مولویوں کے ذریعے گستاخیوں کے نام پر قتل عام کرواکے وطن عزیز پاکستان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنا چاہتی ہیں۔   اچھی طرح یاد رکھیں، قرآن میں اللہ فرماتا ہے ”اے ایمان والو ! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لیکر آئے تو اس بات کی خوب تحقیق کرلیا کرو، یہ اس لیے کہ کہیں انجانے میں تم ایک دوسرے کا نقصان نہ کردو۔“۔   اس لیے اگر میرے یا آپ کے نام پر یا ہمارے کسی  دوست یا عزیز کے نام پر اچانک کوئی نئی آئی ڈی نظر آئے جس سے گستاخانہ مواد پوسٹ کیا جارہا ہو تو پہلے اس دوست سے فیس بک کے علاوہ فون، ای میل کے ذریعے یا ذاتی طور پر گھر جاکر بات کریں اور اگر وہ کہے کہ وہ میری آئی ڈی نہیں ہے تو خوامخواہ اندھوں کی طرح اس پر گستاخ رسول ہونے کا فتویٰ مت لگائیں۔ بلکہ اس دوست کے ساتھ مل کر قریبی رینجرز آفس یا پولیس سٹیشن کو فورن مطلع کریں کیونکہ رینجرز یا پولیس کی مدد نہ لینے سے آپ کے دوست کو کچھ جاہل عقل سے پیدل مولوی جوش میں آکر قتل ہی نہ کردیں۔  اس پوسٹ کو ہر جگہ پھیلاکر آپ اپنے آپ کو، اپنے گھر والوں اور دوست و احباب کو کسی انجانے الزامات سے پیشگی بچانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ سب ابھی سے مکمل الرٹ ہوجاؤ، کہیں بھی گستاخانہ مواد پوسٹ کرتے ایسی کوئی آئی ڈی نظر آجائے تو سمجھ جاؤ کوئی ہے جو آپ کو مروانا چاہتا ہے۔ اگر اس ملک میں بیس پچیس لوگ اس طرح بےگناہ مارے جائیں تو یقین کیجیے دشمنان اسلام و پاکستان اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس لیے سب کام چھوڑ کر سب سے پہلے اس پوسٹ  کو اپنے تمام دوست و احباب کے ساتھ شیئر کیجیے۔ آپ کا ایک عدد شیئر کرنا کسی اپنے کی جان بچاسکتا ہے اور کسی دشمن ملک کے جاسوس کو بھی پکڑوا سکتا ہے۔