Art of Conversation

0
2312

Source: Social Media


,الفاظ کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے۔ ہر لفظ اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے 
کچھ لفظ حکومت کرتے ہیں۔ ۔ ۔

کچھ غلامی۔ ۔ ۔

کچھ لفظ حفاظت کرتے ہیں۔ ۔ ۔

اور کچھ وار۔ ۔ ۔

ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے ۔ جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا

تو سمجھا

,لفظ صرف معنی نہیں رکھتے

یہ تو دانت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ جو کاٹ لیتے ہیں۔ ۔ ۔

,یہ ہاتھ رکھتے ہیں
جو گریبان کو پھاڑ دیتے ہیں۔ ۔ ۔

,یہ پاؤں رکھتے ہیں
جو ٹھوکر لگا دیتے ہیں۔ ۔ ۔

,اور ان لفظوں کے ہاتھوں میں لہجہ کا اسلحہ تھما دیا جائے
تو یہ وجود کو چھلنی کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔

,اپنے لفظوں کے بارے میں محتاط ہو جاؤ
انہیں ادا کرنے سے پہلے سوچ لو کہ یہ کسی کے وجود کو سمیٹیں گے
یا کرچی کرچی بکھیر دیں گے۔ ۔ ۔

کیونکہ

یہ تمہاری ادائیگی کے غلام ہیں اور تم ان کے بادشاہ ۔ ۔ ۔

اور بادشاہ اپنی رعایا کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اپنے سے بڑے بادشاہ کو جواب دہ بھی۔ ۔ ۔