Beyond The Horizon – Smart Thinking Tank

0
383


ہماری تین ہمسایوں کیساتھ لڑائی کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہم امریکی پالیسی کے غلام ہیں اور یہ تین ہمساۓ اپنے اپنے قومی مفاد کے غلام ہیں، اسلئے ہماری انکے ساتھ کبھی بھی نہیں بن سکتی پاکستان جس ریجن میں واقع ہے، وہاں ہمارے تینوں ہمساۓ افغان، ایرانی اور ہندو ایسی قومیں ہیں جنہوں نے کبھی کسی غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بن کر غیر ملکیوں کیلئے جنگیں نہیں لڑیں، یہ تینوں صرف اپنے ملک کی خاطر جنگ لڑتے ہیں اور جنگیں جیتتے ہیں، جبکہ ہمارے ریجن میں پاکستان واحد ملک ہے جو امریکہ کی جنگیں لڑتا ہے یا امریکی ایجنڈے کا مستقل نگہبان ہوتا ہے، اسلئے ہماری کیمسٹری اپنے تینوں ہمسایوں سے کبھی میچ نہیں کرے گی چوتھے ہمسایے چین کو اس ریجن میں پاکستان کی ضرورت ہے، تاکہ بھارت پر دباؤ برقرار رہے، لیکن اب چین نے اپنا فوکس اور سی پیک جیسے پراجیکٹس افغانستان اور ایران میں شفٹ کر دیے ہیں، چین اور روس اب ایران اور افغانستان کے پیچھے کھڑے ہیں جبکہ بھارت ایک مختلف طریقے سے ایران اور افغانستان کو سپورٹ کر رہا ہے اور کرتا رہے گا ہم اپنے ریجن میں بلکل اکیلے رہ گئے ہیں اور ہمارا باس ہم سے 12 ہزار کلو میٹر دوری پر ہے اور اسکی دوستی کا ریکارڈ یہ ہے کہ مشرقی پاکستان میں چھٹا امریکی بحری بیڑہ کبھی مدد کو نا پہنچا، امریکہ کے سب سے بڑے ایجنٹ ضیاالحق کو امریکہ نے ہوا میں ہی اُڑا دیا، اپنے یار بھٹو کو پھانسی سے لٹکا دیا، اپنی دوست بینظیر کو مروا دیا، اپنے لبرل دوست مشرف کو آخری وقت میں امریکہ میں علاج کیلئے ویزہ نا دیا بلکل ویسے ہی جیسے شاہ ایران کو کبھی امریکہ میں پناہ نا ملی پاکستان زندہ باد