Democratic Corruption

Corruption is a routine Breaking News before sinking under Files. Ahmad Jawad

0
1466

سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائی کے دوران 73 کروڑ روپے سے زائد نوٹ برآمد کیے  نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گھر سے ایک لوکر اور نوٹوں سے بھرے 14 بیگ تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ نوٹوں کے علاوہ گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، پرائز بانڈ اور سیونگ سرٹیفیکٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں

سیکریٹری خزانہ پر لوکل گورنمنٹ اور پی ایس بی پی کے فنڈز میں ایک ارب سے زائد کےغبن کا الزام ہے جبکہ مشتاق رئیسانی کا کل نیب کورٹ میں ریمانڈ لیا جائے گا۔

اس سے قبل نیب نے اربوں روپے بدعنوانی کے الزام میں سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو گرفتار کیا تھا۔

نیب کا کہنا ہے کہ مشتاق رئیسانی پرلوکل گورنمنٹ ترقیاتی فنڈزمیں اربوں روپےکرپشن کا الزام ہے۔

نیب حکام نےسول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں محکمہ خزانہ کے دفتر پر چھاپہ مارکر مشتاق رئیسانی کو گرفتار کیا۔

نیب نے محکمہ خزانہ کے دیگر ملازمین کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا اور ساتھ ہی محکمہ خزانہ کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔

خیال رہے کہ مشتاق رئیسانی 3 سال سے بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ تھے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اقتدار کے دور میں بھی وہ اسی عہدے پر فائز تھے۔

ن لیگ کی حکومت کے دور میں سندھ کے بعد بلوچستان میں نیب کی جانب سے بڑی کارروائی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیب ذرائع نے  نیوزone کو بتایا کہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان سے تفتیش جاری ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے