By Ahmad Jawad
Writer is Chief Visionary Officer of World’s First Smart Thinking Tank ” Beyond The Horizon” and most diverse professional of Pakistan. See writer’s profile at http://beyondthehorizon.com.pk/about/
بھارتی گجرات ہٹلر کی عقوبتی بھٹیوں سے کم نہیں تھا۔فرق صرف سوچ میں مضمر ہے۔ وہ سوچ جو زور آور دیتے ہیں اور وہ سوچ جسے کمزور لوگ اپنا لیتے ہیں۔
احمد جواد
. کیا ظلم کی تعریف انڈیا اور پاکستان میں مختلف ہے
ظلم اور بربریت قدیم رومنوں، چنگیز خان، برطانوی شہنشاہیت اور ہٹلر سے لیکر سرب لیڈر راڈون کرادزک تک جاری ہے۔ ان تمام ادوار کی بربریت تاریخ پر نقش ہے۔حالیہ تاریخ میں نریندر مودی کی بھارتی گجرات میں درندگی عالمی میڈیا سازوں کی زیادہ توجہ حاصل نہیں کر سکی۔ یہ وڈیو دیکھ کر سوچیں اس بربریت کو آشکار کرنا کس کی ذمہ داری تھی؟ یہ ہمار ا کام تھا۔ ہم پاکستانیوں کو چاہئے تھا کہ اس واقعے کو دنیا کی نظروں کے سامنے زندہ رکھتے۔ کیا ہمارے رہنماؤں کو اس بات کا ادراک ہے کہ اس درندگی کو تابناک کرنے کے لئے فلم کس قدر اہم ہو سکتی ہے۔ کیا آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے کو میں تجویز کر سکتا ہوں کہ گجرات میں بپا کئے جانےوالے ظلم و ستم پر ڈاکومنٹری بنائیں اور دیکھیں بھارتی نا انصافی اور ظلم کو نظروں میں لانے پر وہی پذیرائی ملتی ہے یا نہیں جو پاکستان میں بپا ظلم دکھانے پر ملی تھی۔ اگر گجرات کی بھیانک سچائی کے بارے کوئی شک ہو تو سانحہ گجرات کی یہ چشم کشا وڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ میں انتظار کروں گا کہ کسی دن شرمین عبید چنائے انڈیا میں ہونے والی اس ظلم کی داستان پر فلم بنائیں یا پھر ہمارے ملک کے فلم ساز ادارے اس موضوع پر فلم بنائیں۔ میں ارباب اختیار سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ گجرات پر ایک بین الاقوامی فلم انگلش اور اردو زبانوں میں بنائی جائے۔