Make your own verification and Judgment.

0
1666

REF NO AN/SCOP/41/2017
DATE: Monday, January 01, 2017

2004,..2008-2009-2010-2011-2012-
2013-2014-2015-2016 & Now….2017

QUESTION OF MASSIVE CORRUPTION
ASKING BY HONORABLE
“CITIZEN OF PAKISTAN”
U.Cönst Art. 2,4,5,8,19,19A

جناب،
مملکتِ پاکستان کے صدر جناب ممنون حسین صاحب،
مملکتِ پاکستان کے وزیرِ اعظم جناب ایم نواز شریف صاحب،
مملکتِ پاکستان کے اپوزیشن لیڈر جناب ایس خورشید شاہ صاحب،
مملکتِ پاکستان کے چیف جسٹس صاحب،
مملکتِ پاکستان کے آرمی چیف صاحب،
مملکتِ پاکستان کے نیب چیئرمین صاحب،
مملکتِ پاکستان کے ڈی جی ایف آئی اے صاحب،
مملکتِ پاکستان کے آڈیٹر جنرل آف پاکستان صاحب،
مملکتِ پاکستان کے ایف بی آر چیئرمین صاحب،

السّلامُ علیکم

تمام صاحبان یہ بتا سکتے ہیں کہ 2008 میں جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت (انتہائی عروج پر)  145  ڈالر فی بیرل تھی تو کے-الیکٹرک لمیٹڈ ابراج کو  7.16  روپے  فی یونٹ (1-100 سلیب)  کیوں دیئے گئے،  جبکہ سال 2016 میں جب تیل کی قیمتیں گر کر صرف  36   ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئیں تھی تو کے-الیکٹرک لمیٹڈ ابراج کو ریٹ دگنا کر کے  14.10  روپے فی یونٹ کیوں دیئے گئے۔ جبکہ انتہائی نوٹ کرنے کی بات ہے ان تمام  سالوں  میں کے-الیکٹرک لمیٹڈ کے پیداواری یونٹ تقریباً   یکساں ہیں اور اُن میں 2004 سے اب تک بہت ہی  معمولی اضافہ ہوا ہے یعنیٰ صرف 18  فیصد جبکہ نیپرا کی جانب سے “بانٹے گئے” ٹیرف شیڈول-1 میں فی یونٹ ریٹ میں  800 فیصد سے زائد کا  اضافہ نوٹ کیا جاسکتا ہے اگر تیل کی قیمت کی گراوٹ کو مدِ نظر رکھا  جائے۔

عوام و قومی خزانے کے ساتھ  بڑے پیمانے پر کئے گئے اربوں نہیں بلکہ  کھربوں روپے کی کرپشن  اور فراڈ کا کون ذمہ دار ہے اور اس کرپشن کی رقم سے کس کس پاکستانی نے پانامہ ، برمودہ، کیمن و دیگر آئی لینڈ میں سرمایہ کر رکھی ہے  ؟

کرپشن کو واضح کرنے کیلئے ایک بہت ہی سادہ سا چارٹ پیشِ خدمت ہے جس کی نیپرا یا منسٹری آف واٹر اینڈ پاور سے تصدیق کرائی جاسکتی ہے اگر وہ تصدیق کرنے میں  پسِ و پیش سے کام لیں (کیونکہ اس بدعنوانی کی  بہتی گنگا میں سہولت کاری یہیں سے شروع   ہوئی ہے)   تو  اس کی جانے والی  بڑے پیمانے کی کرپشن کے  اعداد و شمار اس  ویب سائٹ ایڈریس پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں؛
http://www.nepra.org.pk/tariff_dist_KESC.htm

Year    Oil Rate   Bijli  Rate   Units Sent
$           PRs.           out in
                    Millions
2008      145           7.16            15189
2013        90         14.94           15155
2014        95         16.14           15332
2015        45         14.10           16111
2016        36         14.10           16580

FB Page;
Aneel Exposes Kescl Giga Fraud
https://www.facebook.com/Aneel-Exposes-Kescl-Giga-Fraud-1403868379907197/

جناب پرویز مشرف(1999-2008)، جناب شوکت عزیز(2004-2007)،   جناب آصف زرداری(2008-2013)، جناب یوسف رضا گیلانی(2008-2012)، جناب راجا پرویز اشرف(2012-2013)، جناب ممنون حسین(2013- اب تک)، جناب نواز شریف( 2013-اب تک)۔

عوام نوٹ کریں کے- الیکٹرک ابراج  جو کہ کیمن آئی لینڈ میں  آف شور کمپنی ہے، اس عالمی اقتصادی دہشت گرد تنظیم نے  2004 سے لے کر اب تک پاکستانی  صارفین اور قومی خزانے کی اینٹ سے اینٹ مسلسل بجا ئhے جارہی  ہے جس کے ناقابلِ تردید ثبوت بھی موجود ہیں،  لیکن اب تک کسی کو  غیرت آئی ہے ؟