پاک بحریہ کے کموڈورمحمدزبیر شفیق اور کموڈورمحمد شفیق کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

0
2276

رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ترجمان پاک بحریہ

رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کو کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فرائض کی انجام دہی کا وسیع تجربہ ہے۔ترجمان پاک بحریہ

رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق یو ایس نیو سینٹ بحرین میں ڈائریکٹر آپریشنزاینالیسز سیل کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ

رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز برطانیہ کے گریجویٹ ہیں۔ترجمان پاک بحریہ

رئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کوشاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ

رئیر ایڈمرل محمد شفیق نے 1988میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ترجمان پا ک بحریہ

رئیر ایڈمرل محمد شفیق مختلف جہازوں او ر آبدوزوں پر پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ

رئیر ایڈمرل محمد شفیق جرمنی میں پاکستان کے نیول اینڈ ایئر اتاشی کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ

رئیر ایڈمرل محمد شفیق پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد اور کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج فلپائن کے گریجویٹ ہیں۔ترجمان پاک بحریہ

شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میںرئیر ایڈمرل محمد شفیق کو تمغہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ.