Please stop praying for Pakistan.

43

Writer is Chief Visionary Officer of World’s First Smart Thinking Tank ”Beyond The Horizon” and most diverse professional of Pakistan. See writer’s profile at http://beyondthehorizon.com.pk/about/ and can be contacted at “pakistan.bth@gmail.com”


خدارا پاکستان کے لئے دعائیں مانگنا چھوڑ دیجئے

احمد جواد

معلوم نہیں مجھے کیوں یقین ہونے لگا ہے کہ پاکستان کو عظیم مملکت بننے کے لئے دعاؤں کی ضرورت نہیں۔

میرا سوال یہ ہے کہ
سنگاپور، جنوبی کوریا، چین، امریکہ، جرمنی، جاپان، ڈنمارک اور ہالینڈ کے لئے عظیم ملک بننے کی دعائیں کس نےمانگی تھیں؟

میرا جواب یہ ہے کہ
ملکوں کی تعمیر کی بنیاددعاؤں کی بجائے تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی، اہلیت اور انصاف پر رکھی جاتی ہے۔یہ قانون اللہ تعالیٰ نے بنائے ہیں اور ہم جتنی چاہے دعائیں کرلیں ، وہ اپنے ضابطے توڑا نہیں کرتا۔

آگے ہمیں کیا کرنا ہے:

خدارا پاکستان کے لئے دعائیں مانگنا چھوڑ دیں اور دعائیں مانگنے کی بجائے سب سے پہلے سخت محنت، ایمانداری، صبر، اہلیت، انصاف اورتحفظ کی بنیاد پر کام کرنے کا آغاز کریں۔

اگر دعائیں رنگ لے آتیں تو:
فلسطین آزاد ہو چکا ہوتا اور اسرائیل فلسطینیوں سے اپنے حقوق کا تقاضا کر رہا ہوتا۔

پاکستان سُپر پاور بن کر چین کو قرضے دے رہا ہوتا۔

سعودی بادشاہت اسرائیل اور امریکہ کو ہتھیار بیچ رہی ہوتی۔

ایران چاند پر قدم جما چکا ہوتا۔

مصر کی فلمی صنعت ترقی کرکے ہالی وڈ سے کوسوں آگے ہوتی۔

شام دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی تحقیق کا مرکز بن گیا ہوتا۔

مارک زکربرگ پاکستان کا ویزہ نہ ملنے کا شکوہ کررہا ہوتا۔

بنگلہ دیش نے متحدہ پاکستان میں شرکت اختیار کر لی ہوتی۔

بھارت کسی جوہری حادثے میں برباد ہو گیا ہوتا۔

اور
صدام حسین کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔

اور
بارک اوباما پروفیسر بن کر قائد اعظم یونیورسٹی میں لیکچر دے رہا ہوتا۔

آخر میں پھر مودّبانہ گذارش ہے کہ:
خدارا پاکستان کے لئے دعائیں کرنا چھوڑ دیں۔ فلسطین کے لئے دعائیں کرنا چھوڑ دیں۔ کشمیر کے لئے دعائیں کرنا چھوڑ دیں

ہم انشاء اللہ اُس دن دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیں گے جب ہم اپنے فرائض سے عہدہ براء ہو جائیں گے، جب ہم ضروری تیاریا ں کر چکے ہوں گے اور جب اپنے ذمے لگائے گئے کام ایمانداری سے سر انجام دے لیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے ہم دعائیں مانگنے کے اہل تو ہوجائیں۔اللہ تعالیٰ بھی ہماری دعائیں اسی وقت قبول فرمائیں گے جب ہم اپنا کام مکمل کر چکیں گے۔

ہمتِ مرداں مددِ خدا۔


Please stop praying for Pakistan.

By Ahmad Jawad

I don’t know why I am convinced not to pray for Pakistan to become a great country.

My Question:

Who prayed for Israel, Singapore, South Korea, China, USA, Norway, Germany, Japan, Switzerland, Denmark, Netherlands to become a great country?

My Answer:

Countries are not built by praying, countries are built with education, health, technology, merit & Justice.

Allah has made these rules and he will not break his own rules, no matter how hard we pray.

Our Way Forward:

Please stop praying for Pakistan. Let’s start working from basics of hard work, honesty, tolerance, merit, Justice & perseverance instead of praying.

If prayers could change the fate of a nation:

Palestine would have been free & Israel would be begging for rights from Palestine.

Pakistan would have been super power giving loans to China.

KSA would have been selling weapons to Israel & USA.

Iran would have been landing on Moon.

Egypt would have been leading Film industry ahead of Hollywood.
Syria would have been Hub of world’s research & technology.

Kashmir would have superseded Switzerland in tourism.

Mark Zuckerberg would have been complaining about his visa refusal by Pakistan.

Bangladesh would have joined back and become united Pakistan.

India would have been destroyed with a nuclear accident.

AND

Donald Trump would have been hanged like Saddam Hussain.
AND

Obama would have been teaching at Quaid Azam University as a Professor.

In the End:

Please stop praying for Pakistan. Stop praying for Palestine. Stop praying for Kashmir.

We will inshallah pray one day once we have done our duty, done our homework and completed our task honestly. We need to qualify before praying. Allah will only listen to our prayers once we have done our job.

God helps those who help themselves.

Facebook Comments