آقا بدل گئے

0
402

عمران خان کی حکومت کے دوران بھارتی سرحدی فائرنگ اور گولہ باری عروج پر رہی اور پھر پلوامہ واقعے کے بعد ایک محدود جنگ بھی ہوئ جسمیں بھارت کو پہلی دفعہ دفاعی پوزیشن لینی پڑی اور بھارت کو پہلی دفعہ ہزیمت اُٹھانی پڑی لیکن 9 اپریل 2022 کے بعد بھارتی سرحدی گولہ باری اچانک بند، بھارتی ڈپلومیٹک حملے بند، پاکستان مخالف بیانات بھی بند، پاکستان میں بھی کشمیر پر مکمل خاموشی، را پر الزامات بند، کلبوشن کدھر ہے؟کسی کو نہیں پتہ؟ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی سپریم کورٹ نے قانونی طور پر بھارت کا حصہ قرار دے دیا کچھ سمجھ آئ؟ سائفر کور سٹوری تھی، اصل میں سکرپٹ انڈیا میں تیار ہوئی ہے، اجیت دیول بڑا زبردست سکرپٹ رائٹر ہے اور سب کچھ اُسی سکرپٹ کے مطابق ہو رہا ہے اجیت دیول نے مودی حکومت کے آغاز میں 2016 میں ایک تقریر میں “پاکستان کو کیسے ہنڈل کرنا ہے”کے موضوع پر بھارتی پالیسی کا ذکر کیا تھا اور آج اجیت دیول کی اُس تقریر کا متن پاکستان میں دیکھا جا سکتا ہے، سیاسی بد حالی، معاشی بد حالی، افغانستان سے دشمنی، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں شورش، اجیت دیول کے تاریخی الفاظ تھے “پاکستان سے جنگ کی ضرورت نہیں، کیونکہ ہم پاکستان کو اندر سے ہی اتنا کمزور کر دیں گے کہ وہ کھڑا ہونے کے قابل نہیں رہے گا” اجیت دیول کی تقریر نیچے لنک پر سن لیں اور آج کے حالات سے موازنہ کر لیں