آن لائن جلسہ – جدت اور مقبولیت کا سنگھم

0
511

سن 2010 کے آس پاس کی بات ہے، میں پی ٹی آئ کے سنٹرل میڈیا سیل کا ہیڈ تھا، جب میں نے پی ٹی آئ کے کچھ نوجوان والنٹیرز جو کہ انجینرز، آئ ٹی ایکسپرٹ اور پروفیشنل تھے, کو پی ٹی آئ کے جلسے میں لیپ ٹاپ، کیمرے اُٹھاۓ جلسے کو کور کرتے دیکھا، اُس وقت یہ بلکل ایک نیا کام تھا،پاکستان میں سوشل میڈیا فالورز کی تعداد محض 20 لاکھ تھی، پاکستان کی سیاسی تاریخ کی پہلی فیس بک لائیو تقریر اسی ٹیم نے شروع کی اور آجتک اس سوشل میڈیا ٹیم کی جدت جاری ہے، پاکستان میں سوشل میڈیا کے تمام ٹرینڈز، آئیڈیاز،اصطلاح اور اقدامات پی ٹی آئ کی سوشل میڈیا ٹیم کے مرہون منت ہیں اظہاراۓ کی اس نئی آزادی نے میڈیا اور میڈیا کو کنٹرول کرنے والوں کی جان نکال دی، جب انہوں نے محسوس کیا کہ دہائیوں کا کنٹرول ختم ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے میڈیا کے روائتی صحافیوں اور انکے ہینڈلرز کی پریشانی کی، کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ انکا ایک چینل یا ایک ٹاک شو یا ایک کالم ہی عوام کی سوچ کو متاثر کرسکتا ہے، لیکن آج 24/7 انکی ٹر ٹر سے ایک شخص بھی متاثر نہیں ہوتا بلکہ جو بھی سوشل میڈیا پر آ کر حق اور سچ کی بات کرتا ہے، وہ چند ماہ میں پاکستان کی پہلی صف کے صحافیوں سے بڑا اثر انداز کرنے والا بن جاتا ہے،ہ ہے وہ وجہ ان کرداروں کی سوشل میڈیا کے خلاف ہونے کی