آگ کا سفر

0
324

ایک بلڈنگ میں آگ لگی ہوئ تھی، گھر تباہ ہو رہا تھا، لیکن آگ بجھانے والوں کو پانی ڈالنے سے منع کیا جا رہا تھا، لوگوں نے شہر کے قاضی سے رابطہ کیا کہ بلڈنگ کو آگ لگی ہے، اسے بچانے کا حکم صادر کریں، شہر کے قاضی نے غصے سے کہا کہ یہ تو وہی بلڈنگ ہے جسے 45 سال پہلے بھی آگ لگی تھی، ہم پہلے 45 سال پہلے بلڈنگ کے جلنے کی تحقیقات کریں گے اور پھر آج کی آگ کو دیکھیں گے نوٹ: اس کہانی کا 45 سال پرانے بھٹو کی پھانسی کے کیس کو سپریم کورٹ کے آج دوبارہ سننے کے فیصلے سے کوئ بھی مماثلت محض اتفاقیہ ہو سکتی ہے