اس دفعہ گدھا لمز میں پکڑا گیا

0
356

گدھا جو عرصے سے اپنے مالک کو بے وقوف بنا رہا تھا، لادے گئے نمک کیساتھ، ندی میں سے گذرتے ہوۓ، ندی میں بیٹھ جاتا تھا اور نمک پانی میں بہہ جاتا تو وزن ہلکا ہو جاتا تھا، ایکدن مالک نے نمک کی جگہ روئ لاد دی تو گدھا حسب عادت ندی میں بیٹھا تو وزن اتنا بڑھ گیا کہ گدھے کا چلنا محال ہو گیا، حال ہی میں لمز کے طلبا نے بھی نمک کی جگہ روئ رکھ دی، گدھا برطانوی تعلیم اور طاقتور کی طاقت کے نشے میں جھومتا ہوا لمز پہنچا تو اُسے پتہ ہی نا چلا کہ لمز کے طلبا نے نمک کی جگہ روئ رکھ دی اور لمز سے واپسی پر بوجھ بھاری ہو گیا گدھے کا اس بوجھ کیساتھ چلنا محال ہے، وزن بہت زیادہ ہو گیا ہے اور وہ کبھی پریس کانفرنس کرتا ہے، کبھی ٹاک شو کرتا ہے، کبھی یونیورسٹیوں کے چکر لگاتا ہے، کوٹ ٹائ بھی اچھی پہنتا ہے، طاقتور کے تحفظ کیوجہ سے اعتماد بھی چھلکتا ہے، لیکن جہاں بھی جاتا ہے، نمک روئ میں بدل جاتا ہے، وزن بڑھ جاتا ہے کاش کوئ ڈفر میڈیا ایڈوائزر اور نالائق فیصلہ سازوں کوسمجھاۓ، آج کے سوشل میڈیا دور میں ندی میں نمک نہیں بہایا جا سکتا، اس ملک کے مالک جو عوام ہے، کو اب گدھے کی حرکتوں کا پتہ چل گیا ہے اور جب بھی گدھا ایسی حرکت کرتا ہے، عوام نمک کی جگہ روئ رکھ دیتی ہے، لیکن گدھا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا کیونکہ وہ گدھا ہے