انشاءاللّٰہ تحریک انصاف تین تہائی اکثریت کے ساتھ الیکشن جیتے گی – بیرسٹر گوہر علی

0
317

اس میں کوئ شک نہیں پی ٹی آئ کو دو تہائ اکثریت سے بھی زیادہ ووٹ پڑے گا، لیکن سوال یہ ہے کہ ووٹ ڈالنے سے نتیجہ نکلنے تک کے سفر میں ووٹ کی حفاظت کیسے ہو گی میں بار بار یاد دہانی کروا رہا ہوں کہ مجیب تو ووٹ ڈالنے سے لیکر الیکشن کے نتیجے تک 300 میں سے 181 سیٹس جیت گیا تھا، پھر بھی اُسے اقتدار منتقل نہیں کیا گیا اور واحد وجہ یہ تھی کہ مجیب کے وزیراعظم بننے کا مطلب یہ تھا کہ مستقبل کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم ہو جاتا، بنگالی اکثریت کا حکومت میں کردار مضبوط ہو جاتا آج بھی فکر یہی ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئ کی حکومت کے نتیجے میں مستقبل کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم ہو سکتا ہے اسلئے ہمیں صرف یہ سوچنا ہو گا کہ ووٹ کی حفاظت کیسے کرنی ہے، اسکی فوری تیاری کی ضرورت ہے، ووٹ ڈالنے سے الیکشن رزلٹ تک اور پھر اقتدار کی منتقلی ایک مشکل سفر ہے اور ہمیں اس سفر سے ڈرنے کی ضرورت نہیں لیکن اپنے آپ کو اس مشکل سفر کی تیاری ضرور کرنی چاہیے، اسکے سٹرٹیجی بنانے کی ضرورت ہے عمران خان کی مقبولیت طاقتور اشرافیہ کیلئے موت کے خوف سے بڑا خوف بن چکا ہے اور وہ اس خوف سے نجات چاہتے ہیں