بس یہ فرق سمجھنے کی ضرورت ہے

0
267

خواجہ آصف کی خدمت میں بصد احترام پی ٹی آئ اور مسلم لیگ ن کا فرق حاضر ہے، ایک فرق آپ نے پیش کیا، ایک فرق میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں مسلم لیگ ن کا چیرمین ایک ہفتہ جیل میں رہ کر خاندان سمیت دس سال سیاست میں نا رہنے کا معاہدہ کرکے چارٹرڈ طیارے میں سعودی عرب بھاگ گیا، دوسری دفعہ چند ہفتے جیل میں گزار کے دوبارہ ڈیل کرکے بیماری کا بہانہ کرکے لندن بھاگ گیا، مسلم لیگ ن پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس کی ریاستی اداروں کے ذریعے اعانت کا ثبوت اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی صورت میں موجود ہے، اصغر خان کیس میں بینظیر کیخلاف الیکشن جیتنے کیلئے آئ جے آئ اُس وقت کے آرمی چیف اسلم بیگ کی قیادت میں بنوائ گئی جسکی فنڈنگ ریاستی اداروں نے کی تحریک انصاف کا چیرمین 4 ماہ سے پاکستان کی سیاسی تاریخ کی سخت ترین سزا کاٹنے کے باوجود ڈٹا ہوا ہے اور ڈیل کی آفرز رد کر چکا ہے نواز شریف کی گرفتاری پر چار بندے سڑکوں پر نا آۓ، عمران خان کی گرفتاری پر پوری قوم باہر تھی لیکن 9 مئی کے واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کی تاریخ کا سب سے ظالمانہ اور فاشسٹ ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ہزاروں نوجوانوں، لڑکیوں، عورتوں، نوجوانوں، بوڑھوں اور حتی کہ بچوں کو گھروں کی چاردیواری پامال کرتے ہوۓ اٹھایا گیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے مضحکہ خیز پریس کانفرنس ڈرامہ کیا گیا، اس جدوجہد پر سچ کا گلا دبایا گیا، ارشد شریف کو قتل کیا گیا، جس کی نا تحقیقات کی اجازت ہے اور نا عدالتی کاروائی کی؟ پاکستان کا مقبول ترین نمبر 1 صحافی چھ ماہ مسنگ پرسن رہا اور کسی کو جرات نہیں ہوئ کہ پوچھے کس نے اغوا کیا اور صحافی پر ٹارچر کے نتائج اسکی صحت سے واضح ہیں، ایسے صحافی کی مقبولیت کا یہ حال کہ وہ صرف پاکستان زندہ باد لکھتا ہے تو چالیس لاکھ لوگ اُسے چند گھنٹوں میں خوش آمدید کہتے ہیں، یہ صرف عمران خان کے نظریے کی غیر معمولی مقبولیت کا نتیجہ ہے مسلم لیگ ن پر کبھی ایسا سخت وقت نہیں آیا کیونکہ انکا لیڈر ڈیل کرکے بھاگ جاتا ہے، اسلئے کبھی اس پارٹی نے مزاحمت نہیں کی؟ جب کبھی مزاحمت نہیں کی تو فرق کیسے پتہ چلے گا؟ لوٹے اور بزدل لیڈر کسی بھی پارٹی کے ہوں، وہ مزاحمت نہیں کر سکتے، لیکن 18 ماہ کے فاشسٹ ترین اور ظالم ترین دور کا نتیجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئ کا ایک ووٹ کم نہیں ہوا بلکہ پی ٹی آئ پاکستان کی تاریخ کی مقبولیت کی اُس معراج پر پہنچ گئی کہ پوری ریاست اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کے نام سے تھر تھر کانپ رہی ہے بس یہ فرق سمجھنے کی ضرورت ہے