بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

0
398

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا-ایک خبر

دو دفعہ وزیراعظم رہنے والی سزا یافتہ بنگلہ دیشی وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، یہ ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کا فرق؟ یہ ہے جمہوری اور غیر جمہوری ملک کا فرق؟ بنگلہ دیش کی کسی عدالت نے سزا یافتہ مجرم کو بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں دی؟ یہ ہے فرق سیاسی اور غیر سیاسی نظام انصاف کا

خالدہ ضیا سابق آرمی چیف اور سابق صدر ضیا الرحمن کی بیوی ہیں، ضیا الرحمن آرمی چیف کے طور پر اقتدار میں آیا، صدر بنا، اپنی سیاسی جماعت بنائ، قتل ہوا، بیوی خالدہ ضیا پارٹی کی چیرمین بن گئی، دو دفعہ وزیراعظم رہی، 2008 میں کرپشن پر 17 سال سزا ہوئ، اب ہسپتال میں ہے، بیرون ملک بھاگنا چاہتی ہے، لیکن بنگلہ دیش کا نظام انصاف کسی کے تابع نہیں، اسلئے عدالت نے اور حکومت نے انکار کر دیا

اب ان حالات کا تقابل پاکستان سے کر لیں، مماثلت نظر آۓ گی، لیکن بنگلہ دیش نے جمہوریت بچا لی، کرپٹ لیڈرز کو جیل میں ڈالا، انہیں ملک سے بھاگنے نہیں دیا، آج بنگلہ دیش ترقی کر رہا ہے، دنیا اُس کی عزت کرتی ہے، قانون کی حکمرانی ہے، فوج اپنی آئینی حدود تک محدود ہے، ہمسایوں سے کوئ لڑائ نہیں

احمد جواد