تحریر: احمد جواد – شناخت پیریڈ

0
582

شناخت پیریڈ

تحریر: احمد جواد

پی ٹی آئ کے ورکرز سے درخواست ہے کہ عمران خان سے غداری کرنیوالوں کے نام لکھ کر شناخت پیریڈ کریں تاکہ یہ لسٹ ریکارڈ کا حصہ رہے اور پی ٹی آئ کا ورکر انہیں دوبارہ پی ٹی آئ کی صفوں میں داخل نا ہونے دے، اس شناخت پیریڈ کے بعد فائنل لسٹ شائع کی جاۓ جسکا مالک عمران خان کا ورکر ہو گا، ہر ایک کم از کم ایک نام ضرور لکھنا ہے، لیکن کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ نام لکھیں، سب نے نام لکھنے والے کو لائیک کرنا ہے، اسے پی ٹی آئ کے ورکرز کیطرف سے غداروں کی شناخت پیریڈ سمجھیں

کس نے فائدے اُٹھاۓ، ٹکٹیں لیں، وزارتیں لیں، سینیٹرز بنے، عہدے لیے، ورکرز کو بھول گئے اور اب خاموش ہیں، پریس کانفرنس کر چکے ہیں, استحکام پاکستان میں شامل ہو چکے ہیں اور مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

عمران خان کو پاکستان کی سالمیت کی خاطر ، جمہوریت کی فتح اور عوام کی جیت کی خاطر ضرور دوبارہ وزیراعظم آنا چاہیے لیکن پی ٹی آئ کو ایسا میکانزم بنانا ہو گا جس سے اُس کوریڈور کا راستہ بند ہو جہاں سے فیصل واڈہ، عمران اسماعیل، علی زیدی، بزدار، فواد چودھری، فردوس عاشق، محمود خان، اعظم خان، معید یوسف، خٹک، چودھری سرور، سرور خان، راجہ ریاض جیسے لوگوں پارٹی میں آۓ اور پارٹی اور حکومت کے مالک بن گئے

اس بات کا اقرار کرنا ہو گا کہ پی ٹی آئ ہائ جیک ہو گئی تھی، عمران خان میں سیکھنے کی غیر معمولی صلاحیت ہے، اُمید ہے کہ پی ٹی آئ کا ورکر اب نظر انداز نہیں ہو گا، عمران خان جیل سے نکل کر دوست اور دشمن، وفادار اور غدار، خوشامدی اور مثبت تنقید کے فرق کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھے گا انشاللہ